افغان ثور انقلاب کے تینتالیسویں سالگرہ کے موقع بی ایس او کی جانب سے ویبینار منعقد کیا گیا۔ عظیم انقلاب کی تاریخی پس منظر، حالات، حاصلات اور ردِانقلابی ادوار پر مفصل گفتگو کی گئی۔

رپورٹ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 27 اپریل 1978 کو برپا ہونے والے افغان ثور انقلاب پر ایک شاندار وبینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مقررین نامور ادیب و دانشور ڈاکٹر سلیم کرد اور بی ایس او کے مرکزی چیئرمین ظریف رند تھے جبکہ سیشن کی میزبانی بی ایس او کے سی سی ممبر فرید مینگل نے کی۔

مقررین نے افغان انقلابی قائدین کو خراج تحسین پیش کیا۔ لائیو سیشن کے اندر افغانستان کے معروضی حالات کا تاریخی روشنی میں تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا اور انقلاب کے برپا ہونے، اس وقت کے حالات، انقلاب کی فتح یابی، حاصلات اور ردِانقلابی عوامل و ادوار کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا۔

وبینار کی ویڈیو بی ایس او کے فیسبک پیج پر موجود ہے جبکہ یوٹیوب چینل پر بھی ویڈیو کو اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات جاننے اور سیشن کو دیکھنے، سننے کیلئے ویڈیو چلا سکتے ہیں۔

افغان ثور انقلاب| 43 سالگرہ| ویبینار

Leave a Reply

Your email address will not be published.