بی ایس او شال زون کا زونل باڈی اجلاس زیر صدارت سنگت ظہور بلوچ منعقد

رپورٹ : پریس سیکریٹری شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا کیبنٹ اجلاس جامعہ بلوچستان میں بروز جمعہ زیر صدارت زونل صدر سنگت ظہور بلوچ منعقد کیا گیا جس میں قومی و بین الاقوامی سْیاسی صورتحال ، تنظیمی امور ،اور تنقید برائے تعمیر سمیت مختف ایجنڈاز زیر بحث رہے ۔ جب کہ جلاس کی کاروائی زونل جنرل سیکریٹری جلال جورک نے چلائی ۔

حسب دستور شہدا بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی کے بعد عالمی سْیاسی تناظر پر باتھ کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ آج کے دور میں جس طرح کیپیٹلسٹ سامراجی ریاستیں ایک دائرے کے گرد اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید سرمایہ کے حصول کے لئے جن منڈیوں کا قیام عمل میں لارہے ہیں اور پسماندہ قوموں کو مزید محکومی طرف دھکیل رہے ہیں اس سے ایک بات تو ناگزیر ہے جس طرح قدیم جاگیرداری نظام کے زوال کے بعد سرمادانہ نظام نے سر اٹھایا تھا اب اس امر میں بھی کوئی شک نہیں کہ آج کے دور میں عالمی سطح پر سرمایہ دارانہ نظام زوال کا شکار ہوچکا ہے جس کے اثرات دنیا کے تمام تر پسماندہ ممالک پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔

ساتھیوں نے مزید گفتگو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں جس طرح کسانوں کی تحریک ابھر رہے ہیں اور مسلسل وہ اس سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف انقلاب اور سوشلزم کا نعرہ بلند کر رہے ہیں اور اپنی تحریک کو مسلسل منظم کررہے ہیں یا پاکستان جیسے ریاست کا بینک کرپٹ ہونا اور سْیاسی عدم استحکام کا شکار ہونا بھی اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ سرمایہ کے حصول کے اس جنگ میں جو ریاست طاقت ور ہے وہ اپنی بقاہ کو برقرار رکھنے کے لئے ایک دائرے کے گرد مزید دوسرے طاقتور ریاستوں کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں اور جو کمزور ہے وہ عدم استحکام کا شکار رہ کر ٹھوٹ پھوٹ کے شکار ہورے ہیں۔

تنظیمی امور پر بات کرتے ہوٸے ساتھیوں نے کہا کہ انقلاب کےلیے تنظیم کا ہونا لازم ہے اور تنظیم کےلیے انقلابی نظریے کا ہونا ضروری ہے۔ بی ایس او نے ہمیشہ واضح طورپر مارکسزم اور انقلابی نیشنلزم کا پرچم بلند کیے بلوچ سماج کو مکمل بدلنے اور ایک نیا سماج تشکیل دینے کی جدوجہد کی ہے۔ آج بلوچ انقلاب اور آزادی سے کم کسی چیز پر راضی نہیں یہ سب اس عظیم انقلابی ادارے کی ہمیں دَین ہے۔ اس عظیم انقلابی ادارے نے جہاں مزاحمت کی نِت نٸی داستانیں رقم کی ہیں تو وہیں پر ایک نیا انقلابی و مزاحمتی کلچر بھی جنم دیا ہے۔ ضروری یہ ہے کہ اس انقلابی ادارے کو اس کے نظریاتی اساس اور مزاحمتی جدوجہد کے پیراٸے میں بنا کسی مفاد پرستی و موقع پرستی کے بحال کیا جاٸے اور عوام کو اسی انقلابی ادارے کی نظریات کے گرد منظم کیا جاٸے۔

آٸندہ کے لاٸحہ عمل میں زونل رہنماٶں نے تنظیم سازی اور یونٹس کی بحالی سمیت دیگر اہم اہداف مقرر کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.