بی ایس او تربت زون کا سینیٸر باڈی اجلاس منعقد

رپورٹ: پریس سیکریٹری تربت زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کا سینیٸر باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر سدھیر بلوچ منعقد ہوا جس کے مہمان خاص مرکزی سینئر وائس چیئرمین جیئند بلوچ اور اعزازی مہمان مرکزی کمیٹی کے رکن یاور بلوچ تھے جب کہ اجلاس کی کاروائی زونل جنرل سیکرٹری سنگت نوید بلوچ نے چلائی۔

اجلاس میں تعارفی نشست، علاقائی و بین الاقوامی صورتحال، تنظیم اور آئندہ کے لائحہ عمل زیر بحث رہے

اجلاس کا آغاز شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا بعد ازاں علاقائی و بین الاقوامی تناظر پر بحث کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں نئے مظلوم کش پالیسیوں کے زریعے اپنے سامراجی نفسیات کو محکوم قوموں کے خلاف استعمال میں لارہے ہیں جہاں مظلوم قوموں کے تحریکوں میں عدم استحکام جیسی صورتحال پیدا کرکے اپنے عزائم میں کامیابی حاصل کرسکیں۔ ساتھیوں نے کہا کہ حالیہ روس یوکرین تصادم اسی عالمی سامراجی ایجنڈے کا حصہ ہے جسے سامراجی عناصر بطور ایندھن استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف خطے پہ جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں تؤ دوسری جانب شعوری تحریکوں کو دبانے اور انھیں بے کار بنانے کے لئے مذہبی انتہا پسندی کو پروان چڑھایا جارہا ہے ان تمام تر عالمی سازشوں کا بنیادی مقصد محکوم کش اقدامات کو جاری رکھنا ہے تاکہ عالمی سامراجی معیشت کو ایندھن فراہم کیا جاسکے۔

تنظیم کے ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا تنظیم ہی وہ واحد ادارہ ہے جو تمام طلباء کو یکجا کرکے ایک ہی پلیٹ فارم پر لا کر سیاسی شعور دی سکتی ہے جسے وہ اپنی محکومی سے نجات پا سکتا ہے تو آج کے اس گھٹن زدہ دور میں تمام طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنی سیاسی شعور کو تقویت دے کر قومی محکومی سے نجات حاصل کرنے کےلیے مزاحمتی جدوجہد کر سکیں۔

آئندہ کے لائحہ عمل پر اہم فیصلہ جات لیے گے، کیڈر سازی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے تمام یونٹس کو دوبارہ بحال کرنا اور نیشنل اسکول کیلئے تیاری کرکے مرکز کے دیے گئے تمام اہداف کو پورا کرنے کا عہد کیا گیا، اور دیگر زونل اہداف مورر کیے گٸے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.