بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کی جانب سے شہید وطن کامریڈ فدا احمد بلوچ کی 36 برسی کی مناسبت سے تربت یونیورسٹی میں اوپن اسٹڈی سرکل کا انعقاد

سرکل کا آغاز شہدائے بلوچستان اور دنیا کے تمام انقلابی شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے ہوا۔ شہید فدا بلوچ کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد پر بات کرتے ساتھیوں نے کہاں شہید فدا احمد بلوچ قومی سیاست میں وہ کردار ہیں جس نے اپنی زندگی کے تمام ایام بلوچ قومی کاز اور قومی تشخص کیلئے وقف کر دی ۔

شہید وطن کامریڈ فدا احمد بلوچ 1957 میں تربت کے علاقے کوشک میں غلام محمد رند اور بی بی زلیخا کے گھر پیدا ہوئے اور اس نے اپنی بنیادی تعلیم اپنے والد سے حاصل کیا اور اسکول کے زمانے سے بی ایس او عوامی کا رکن تھے۔ میٹرک کے بعد ڈگری کالج تربت میں داخلہ لیا اور کالج میں بی ایس او کے سیاسی سرگرمیوں میں مزید ایکٹیو ہوئے اور ایک بہت ہی مختصر وقت میں بی ایس او تربت زون کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ ڈگری کالج کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے کوئٹہ گئے جہاں بلوچستان یونیورسٹی سے شعبہ معاشیات اور انگریزی ادب میں ایم اے کیا۔ 1978 بی ایس او عوامی کے مرکزی کونسل سیشن میں شہید فدا اپنی سیاسی پختگی کی وجہ سے وہ بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے

شہید فدا بلوچ نے اپنی زندگی کے تمام آسائشوں کو بالائے طاق رکھ کر قومی کاز کو اولین ترجیح دی۔ شہید فدا بلوچ مارکسزم اور سوشلزم کے پیروکار ایک عظیم انقلابی لیڈر تھے اس نے واضح طور پر اپنی تقریروں میں کہا ہیکہ بلوچستان کے لوگ ایک ہی وقت میں قومی و طبقاتی جبر کا شکار ہیں، بلوچستان میں قومی و طبقاتی جدوجہد ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں اور اس نے بی ایس او کو ایک بین الاقوامیت کے نظریات کے ماننے والا ایک تنظیم کہا جو دنیا کے تمام مظلوم و محکوم اقوام کے جدوجہد کی غیر مشروط حمایت رکھتی ہے

شہیدِ وطن کامریڈ فدا احمد بلوچ کی لازوال قربانیاں آج ہم سے یہ مانگ کرتی ہیں کہ ہم بی ایس او کی اس بنیادی ساکھ کو دوبارہ زندہ کریں جسکی بحالی کے تگ دو کے سفر میں فدا احمد بلوچ شہید ہوئے، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ بلوچ قومی موومنٹ میں قومی پارٹیاں عوام سے وہ مکالمہ تعمیر کرنے میں ناکام ثابت ہوئے جسکی بحالی سے عوام سماج سے سماجی حالات سے جڑے رہنے کو ہما وقت رہتی، اس لیئے بی ایس او ہی وہ واحد ادارہ ہے جو علم و دانش کے پودے بو کر روشنی کی راہیں ہموار کر سکتی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.