وڈھ یونیورسٹی ملازمین کے جائز مطالبات پر عمل درآمد کیا جائے، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ساتھیوں کا وڈھ یونیورسٹی کیمپس کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے احتجاجی کیمپ کا دورہ، جہاں بی ایس او کے ساتھیوں نے کیمپ میں بیٹھے اساتذہ و دیگر ملازمین سے اظہارِ یکجہتی کیا ۔

احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ملازمین کا کہنا تھا کہ اس طویل دورانیے میں ہمیں 7 سال مکمل ہوچکے ہیں لیکن انتظامیہ و حکام کی جانب سے ہمیں مستقل نہیں کیا جارہا اساتذہ کی طرف سے کلاسز لینے کے باوجود آج اس احتجاجی کیمپ کا چھٹا دن ہے کیمپس میں ڈائریکٹر کے سوا ایک ملازم مستقل نہیں، کیمپس شروع دن سے بنیادی مسائل کا شکار ہے جہاں اساتذہ سمیت طلبہ کو بھی ہاسٹل کی سہولیات میسر نہیں، کیمپس میں لیکچرارز کی بھی کمی ہے ۔

بی ایس او کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ اس طویل استحصالی نظام کے خلاف ہم مسلسل آپ کے احتجاجی عمل کا حصہ ہیں اور ان ناانصافیوں کو ہم تعلیم دشمنی سمجھتے ہیں وڈھ کیمپس کے ساتھ اوتھل یونیورسٹی کا جو متعصبانہ رویہ ہے یہ آج کا نہیں بلکہ شروع دن سے آج تک وڈھ کیمپس کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور کئی سال گزرنے کے باوجود ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہا جو بلوچستان میں تعلیمی ترقی اور ادارے کے مستقبل کےلیے سوالیہ نشان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.