بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیرِ صدارت زونل آرگنائزر یونس بلوچ منعقد

رپورٹ : پریس سیکریٹری شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر یونس بلوچ منعقد ہوا۔ جس میں علاقائی و بین الاقوامی سیاسی صورت حال، تنظیمی امور، تنقید برائے تعمیر اور آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔

اجلاس کا آغاز حسب روایت شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا جب کہ اجلاس کی کارروائی زونل ڈپٹی آرگنائزر سنگت میر وائس بلوچ نے چلائی۔

علاقائی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر بحث کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ دنیا میں ایک معاشی جنگ چل رہی ہے، جس میں تمام تر طاقتور قوتیں اور ممالک خود کو سر فہرست قبول کروانے کے مقابلے میں ہیں، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر جنگوں کی بھیانک صورت دیکھنے کو مل رہی ہے، جیسے روس اور یوکرین کی جنگ میں ہمیں کئی عوام دشمن واقعات دیکھنے کو ملے۔ دوستوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اسی جنگ کی وجہ سے ہمیں عالمی طور پر فیول کے فقدان کا سامنا کرنا اور پوری دنیا میں مہنگائی کا طوفان اٹھتا نظر آرہا ہے، ایسی صورت حال میں تمام سیاسی کارکنوں کےلیے ضروری ہے کہ وہ بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھیں اور بدلتی دنیا کو دیکھ کر اسی تناظر میں اپنی قومی و تنظیمی پالیسیز ترتیب دیں تاکہ قومی حاصلات میں اضافے اور نقصانات و کمزوریوں میں کمی کی جا سکے۔

تنظیمی امور کے ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا تنظیم کا سفر نظریہ پر منحصر ہے پھر اعمال پر اور بی ایس او ایک کیڈرساز ادارہ ہے جو کہ آنے والے دشوار وقت و حالات کے لیے کیڈرز پیدا کرتا ہے جہاں کامریڈز کو اپنی نظریاتی، سیاسی اور قومی تعمیر پر زیادہ سے زیادہ جدوجہد کی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ وہ نئی سماجی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کر سکیں۔

تنقید برائے تعمیر کے ایجنڈے پر سیر حاصل گفتگو کرنے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل میں ساتھیوں نے تنظیم کے معاشی اخراجات کےلیے تمام ممبران پر ماہانہ سبز کی ادائیگی ضروری قرار دیا اور ممبرشپ کی بحالی کےلیے حکمت عملی تشکیل دی گئی، اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مادرِ علمی کی روایات کے مطابق ہفتہ وار اسٹڈی سرکلز کے انعقاد اور رابطہ کاری کو تیز کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.