بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اوتھل زون کا اجلاس، مرکزی سرکلر، تنظیمی امور زیر بحث، آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

بی ایس او اوتھل زون کی جانب سے آج اجلاس طلب کیا گیا۔ جس کی صدارت بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر نعمان اسحاق نے کی۔

اجلاس میں مرکز کمیٹی کے جانب سے شائع کردہ سرکلر کو ممبران کے سامنے پیش کیا گیا، جس میں موجود تمام فیصلہ جات پر عمل درآمد کرنے پر غور کیا گیا۔ اور تمام ممبران نے تنظیم کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کا بھرپور عزم کیا۔

اجلاس میں دوسرے ایجنڈے پر بحث کرتے ہوئے تنظیمی امور پر ممبران کی رائے لی گئی اور تنظیم کاری کو زونل سطح پر منظم کرنے اور ہفتہ وار اسٹڈی سرکل کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور ممبران کے تربیتی پروگرامز پر بحث کیا گیا۔

بالا درج ایجنڈوں پر بحث کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ جس میں کچھ دنوں بعد تمام ممبران کی شراکت سے ازسر نو آرگنآئزنگ باڈی کی تشکیل، اسٹڈی سرکلز میں بہتری، اور تنظیمی نظم و ضبط اور اصولوں پر ممبران کو پابند کرانا شامل تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.