آج بروز پیر ہونے والے بلوچستان فزیو تھیراپی ایسوسیشن کے احتجاجی ریلی کی بھر پور حمایت کرتے ہیں: بی ایس او

مرکزی ترجمان: بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بْیان میں کہا ہے کہ بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسیشن کے پر امن احتجاجی دھرنے کو منتشر کرنے اور 25 ساتھیوں کو پولیس کی طرف سے گرفتار کرنے کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور آج کے احتجاجی ریلی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

مرکزی ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں عام عوام کی زندگی کو حکام نے اجیرن بنا دیا ہے، زندگی کی تمام تر بنیادی سہولتیں ایک ایک کر کے چھینی جا رہی ہیں، طلبہ کو منصبوبہ بندی کے تحت بزور طاقت دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور جارحانہ استحصالی پالیسیز کے تحت طلبہ کے مستقبل کو مسلسل داٶ پر لگایا جا رہا ہے۔ ایسے تمام تر جبری و استحصالی اعمال کی بی ایس او نہ صرف شدید مذمت کرتی ہے بلکہ ان کے خلاف ہمیشہ ڈٹ کر مزاحمت بھی کرتی آٸی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور حکومت وقت کی اس ناروا سلوک کے خلاف فزیو تھیراپی ایسوسیشن نے بلوچستان یونیورسٹی سے پریس کلب تک ایک پر امن احتجاجی ریلی کی کال دی ہے جس کی بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن بھر پور حمایت کا اعلان کرتی ہے اور ساتھیوں کی مکمل بازیابی، مطالبات کی منظوری اور ایف آئی ار واپس لینے تک اس جہد کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان فزیو تھیراپی ایسوسیشن کے ساتھیوں کا یہ آٸینی حق ہے کہ وہ اپنے جائز مطالبات کو منوانے کے لیے پر امن جمہوری احتجاج کریں اور اپنی آواز بے حس و عوام دشمن حکام بالا تک پہنچائیں۔ فزیو تھیراپی ایسوسیشن کے اس جاٸز عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.