مستونگ میں کرسچن کمیونٹی پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے، شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: بی ایس او مستونگ زون

ترجمان: بی ایس او مستونگ زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مستونگ زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کرسچن کالونی مستونگ میں کرسچن کمیونٹی کے معصوم بچوں اور افراد پر بزدلانہ حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔ جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معصوم بچوں پر حملہ کرنے والے انسان کہنے کے لائق نہیں ہیں اس طرح کے ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی سے ایک بار پھر بلوچستان بھر میں ایک منظم سازش کے تحت خونی کھیل کھیلا جارہا ہے  اور بلوچستان کے حالات کو اقلیتی برادری کےلیے 2008 سے 2013 والے دور میں دھکیلنے کی مذموم سازش کی جارہی ہے۔ ایسے گھناٶنی کھیل میں بلوچ دشمن عناصر ہمیشہ سے ملوث رہے ہیں۔

زونل ترجمان نے مزید کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں کرسچن کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں کرسچن کمیونٹی کے معصوم بچوں پر بزدلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے انہیں کیفرار کردار تک پنچایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.