بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن صحبت پور زون کا اجلاس منعقد

رپوٹ: صحبت پور زون 

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن صحبت پور ذون کا سینئر باڈی اجلاس زیرِ صدارت سینئر وائس چیئرمین غلام محمد بلوچ منعقد ہوا جس میں ذونل دوستوں نے شرکت کی اور حالت حاضرہ سمیت تنظیمی امور کے ایجنڈے زیر بحث رہے اور تنظیمی رپورٹ بھی پیش ہوا


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او کے سینئر وائس چیئرمین نے کہا کہ بی ایس او ہماری قومی ادارہ ہے اس کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے. انہوں نے مزید کہا کہ صحبت پور ذون نے ہمیشہ تنظیم کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے اور وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ صحبت پور ذون سمیت تمام ریجن کو دوبارہ از سرِ نو تشکیل دیا جائے

اجلاس میں سوال و جواب کا سیشن بھی رہا جس کی روشنی میں بحث کو سمیٹا گیا. جبکہ آخر میں آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا جسمیں ہائی سکول سمیت مختلف کالجوں میں رابطہ کاری اور زون کی از سرِ نو تشکیل کا فیصلہ لیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.