بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کا سینیئر باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر سنگت یاور بلوچ منعقد ہوا جس میں مہمان خاص سینٹرل کمیٹی کے رکن سازین بلوچ تھے۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری تربت زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کا سینیئر باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر سنگت یاور بلوچ منعقد ہوا جس میں مہمان خاص سینٹرل کمیٹی کے رکن سازین بلوچ تھے۔

اجلاس کا آغاز شہدائے بلوچستان اور دنیا کے تمام انقلابی شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔ جس میں مختلف ایجنڈاء زیر بحث رہے۔

اجلاس میں علاقائی و عالمی صورتحال پے اظہار خیال کرتے ہوئے تنظیمی ساتھیوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال سامراجی بد انتظامی کی واضح مثال ہے جو استحصالی ذہنیت کو واضح کرتی ہے۔ سامراجی طاقتیں مصنوعی پالیسیوں کے زریعے محکوموں کے وسائل کو ہڑپنا چاہتے ہیں اور غیر منصوبہ بندانہ نظام کے زریعے مظلوم کے استحصال کو اسی طرح جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

ساتھیو نے مزید بحث کو وسحت دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالمی سرمایہ دارانہ نظام شدید ترین بحرانات کی زد میں ہے اور سرمایہ دارانہ ممالک اندرونی بحرانات کا سامنا کر رہے ہیں جس کے سبب ان ممالک میں خانہ جنگی کے خدشات جنم لے رہے ہیں۔

تنظیمی ساتھیوں نے بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے تنظیم پر بحث کیا جس میں زونل رپورٹ پیش کیا گیا اور تنظیمی کارکردگی کے حوالے سے بات کی گئی۔

آئندہ کے لائحہ عمل میں بامسار لٹریچر کو سیاسی و سماجی حلقوں تک پہنچانا ، بک اسٹال، ریجنل اسکول، یونٹ سازی، نیشنل اسکول کی تیاری اور کیڈر سازی کے عمل کو بڑھاتے ہوئے جلد ازجلد جنرل باڈی کی طرف جانے کےلیے ساتھیوں نے اہداف مقرر کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.