بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شال زون کا سینئر باڈی اجلاس منعقد, زونل آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی

رپورٹ: پریس سیکریٹری شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شال زون کا اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین ظریف رند منعقد ہوا جس میں تعارفی نشست، تنظیمی امور ، زونل رپورٹ، سوالات اور تنقیدی ایجنڈے زیربحث رہے۔ جبکہ آئیندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے میں زونل آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیا گیا۔

اجلاس میں تنظیمی امور اور سیاسی تناظر پر تفصیلی بحث کی گئی جبکہ ساتھیوں نے تنظیمی حکمت عملی کے حوالے سے اہم سوالات اور مثبت تنقید رکھے جس پر مرکزی چیرمین نے مفصل گفتگو کی اور بحث کو سوالات کی روشنی میں سمیٹا۔

آخری ایجنڈے میں شال زون کا آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیا گیا جس کے مطابق زونل آرگنائزر حسیب بلوچ ، ڈپٹی آرگنائزر بلخ شیر بلوچ ، پریس سیکریٹری رضوانہ بلوچ چنے گئے جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی میں بلاول بلوچ اور عرفان آزاد منتخب ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.