بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، حب زون کی جانب سے ‘قوم اور قومی سوال’ کے عنوان پر سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا جس پر چیئرمین ظریف رند نے لیڈ آف دی جبکہ سرکل کی کاروائی زونل آرگنائزر عالم بلوچ نے چلائی۔

رپورٹ: حب زون، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، حب زون کی جانب سے ‘قوم اور قومی سوال’ کے عنوان پر سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا جس پر چیئرمین ظریف رند نے لیڈ آف دی جبکہ سرکل کی کاروائی زونل آرگنائزر عالم بلوچ نے چلائی۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی تربیت اور کیڈرسازی مہم کو برقرار رکھتے ہوئے حب چوکی کے اندر زون کا پہلا اسٹڈی سرکل منعقد کیا گیا جس میں ‘قوم اور قومی سوال’ موضوع بحث رہا۔

چیئرمین نے لیڈ آف دیتے ہوئے قومی تشکیل کو تاریخی تناظر میں تفصیل سے پیش کیا اور ارتقاء کے مختلف مراحل کو ڈسکس کیا۔ اور آج تک کی جدید عہد کے اندر قومی سوال کے پیچیدہ ہوتے کیفیت پر سیر حاصل بحث کی۔

بلوچ قوم اور قومی سوال پر مفصل گفتگو کے بعد سوالات جوابات کا سیشن چلا جس پر دیگر مرکزی قائدین چنگیز بلوچ، اورنگزیب بلوچ اور جیئند بلوچ نے بھی شاندار کنٹریبیوشن کیا۔

بحث کو سمیٹتے ہوئے سیاسی نظریاتی تعلیم و تربیت کے انقلابی عمل کو جاری رکھنے کا عہد کیا گیا اور ساتھیوں کی ڈیویلپمنٹ پر خصوصی زور دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.