بی ایس او شال زون کا آرگناٸزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگناٸز منعقد، نٸے اھداف مقرر کیے گٸے۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر حکمت بلوچ جامعہ بلوچستان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور آئندہ کے لاعمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ اجلاس کی کاروائی زونل ڈپٹی آرگنائزر بلاول بلوچ نے چلائی۔

زونل آرگنائزنگ باڈی کے ساتھیوں نے تنظیمی امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات تیزی کے ساتھ کروٹ لے رہے ہیں تو ہم پر بھی بہت سی زمہ داریاں عائد ہوتی ہے کیونکہ بلوچ سماج پہلے سے دہائیوں پر محیط جبر و تسلط کا شکار ہے۔ اس جنگی کیفیت کی وجہ سے عام بلوچ عوام کی زندگی مزید تباہی کے دہانے پر ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ نوجوان اپنی قدر و قیمت کا ادراک کرتے ہوئے بلوچ نوجوانوں اور سماج کو یکجا کرنے میں ترقی پسندانہ کردار ادا کریں۔ تعلیمی اداروں کی زبوں حالی پر بات کرتے کوئے کہا گیا کہ جامعہ بلوچستان یہاں کی سب سے پرانی اور واحد سرکاری یونیورسٹی ہونے کے باوجود مسائل کے انبار کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔ ہاسٹلز میں سہولیات کا فقدان، فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور غیر معیاری خوراک جیسے کئی دوسرے مسائل آج بھی وجود رکھتے ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ طلبہ کو ان کے بنیادی مسائل کے گرد جوڑ کر طلبہ کے بنیادی حقوق و اختیارات بحال کیے جاسکیں۔

آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے میں فوری اہداف کا تعین کرتے ہوئے فیصلہ جات لیے گئے۔ جس میں ہفتہ وار تربیتی سرکلز اور زونل وزٹس اور ایونٹس اہتمام کرنے کے اہداف کا تعین کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.