بلوچستان فزیو تھیراپی ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات نہ ماننا تمام طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں سے دستبردار کرانے کے مترادف ہے: ترجمان شال زون

ترجمان: بی ایس او شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان فزیو تھیراپی ایسوسی ایشین کے ساتھی پچھلے 126 دن سے اپنے جائز مطالبات کو منوانے کے لیے شال پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑالی کیمپ لگا کر بیٹھے تھے مگر حکومت وقت کی طرف سے کوئی پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے ساتھیوں کو احتجاجاً مارچ کرتے ہوئے ریڈ زون گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا دینا پڑا۔

ترجمان کہا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے بلوچستان بھر میں آٸے روز کوئی نہ کوئی سنگین مسئلہ جنم لے رہا مگر حکومت وقت اپنی من مانی اور وزارتی عیاشیوں میں مصروف ہوتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کی سکت نہیں رکھ رہی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت بلوچستان بھر کے طلبا بھی اپنے جائز مطالبات کو منوانے کے لیے کبھی تو پریس کلب اور کبھی شال کے روڈوں پر دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

گزشتہ سال پی ایم سی کے طلبا نے بھی مسلسل ناانصافیوں کے خلاف متحد ہوکر ایک طویل تحریک کا آغاز کیا اور مسلسل جہد جاری کرتے ہوئے، زہنی و جسمانی تشدد جیل کی صعوبتیں اور موسم کی شدت سے موصول ہونے والی جسمانی ازیت کو برداشت کرتے ہوئے انہی پریس کلب اور روڈوں پر دبدری کی زندگی گزارتے ہوئے آخر کار اپنے مطالبات کو صوبائی حکومت سے منوانے میں کامیاب ہوٸے۔ مگر وہ تحریک ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ بلوچستان کے کچھ میڈیکل کالجز کے طلبا جو کہ اکثر اپنے ڈگری مکمل کرچکے تھے مگر وہاں کے طلبا کو دوبارہ انٹری ٹیسٹ دینے اور اپنی ڈگری کو اگے جاری رکھنے کی شرط کے خلاف بھی طلبا کو دوبارہ متحد ہوکر جہد جہد کرنا پڑا ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چاہے خاران یونیورسٹی کا مسئلہ ہو یا جامعہ تُربَت کا یہ سب کے سب طلبہ مسائل کو فل فور حل نہ کرنا حکومت کی نالائقی و نا اہلی کی ثبوت پیش کرتی ہیں کہ ایک طرف تو ملکی آٸین میں طلبا کو مفت تعلیم دینے کا وعدہ کیا گیا ہے مگر دوسری جانب طلبا کو مسلسل اپنے جائز مطالبات کے حصول کےلیے در بہ در ہونا پڑ رہا ہے۔

آخر میں زونل ترجمان نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن نے بطور بلوچ طلبا تنظیم ہر دور میں ابھرنے والے طلبہ حریکوں کو متحرک کرنے اور مزید تقویت بخشنے میں اھم کردار ادا کیا ہے ۔ اور فزیو تھیراپسٹ کی تحریک کو بھی بی ایس او ہر ممکن کمک و معاونت فراہم کرتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.