بلوچستان فزیو تھیراپی ایسوسی ایشن کے دھرنے میں موجود ساتھیوں پر تشدد و گرفتاری قابل مذمت ہے: بی ایس او شال زون

ترجمان: بی ایس او شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن شال زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے حکمران بلوچ کی زندگی کو بد سے بد تر کرنے پہ تُلے ہوٸے ہیں۔ تمام تر سماجی و عوامی ادارے بدحال و مفلوج کر دیے ہیں، اس جبری قحط و دانستہ مردم کُشی پر بلوچ کو جمہوری طرز سے احتجاج کرنے کا بھی حق حاصل نہیں۔

زونل ترجمان نے کہا کہ بلوچستان فزیو تھیراپی ایسوسی ایشن کے ساتھی پچھلے 126 دنوں سے اپنے جائز مطالبات کو منوانے کےلیے کوئٹہ پریس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر بیٹھے ہوئے تھے مگر حکومت وقت کی طرف سے کوئی پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے ان کو مجبوراً شال ریڈ زون گورنر ہاٶس کے سامنے جانا پڑا۔

وہ پچھلے 4 راتوں سے اس ٹھٹرتی سردی میں گورنر ہاٶس کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنے پہ بیٹھے ہوئے تھے کہ کل رات ایک بجے کے قریب پولیس نے دھرنے کو منتشر کرنے کے لیے تمام ساتھیوں پہ لاٹھی چارج شروع کردی اور درجن بھر ساتھیوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔کٸی سارے فیمیل ساتھیوں کو بھی زدکوب کرنے کے ساتھ ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔

بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن شال زون کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان فزیو تھیراپی ایسوسی ایشن کے پر امن دھرنے کو منتشر کرنے کے لئے ساتھیوں پر تشدد و ان کی گرفتاری نامنظور ہے اور حکومت وقت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ دھرنے میں گرفتار تمام ساتھیوں فوری طور پر رہا کیا جائے اور فزیو تھیراپی ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات کو فوری تسلیم کیا جاٸے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.