بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کا سینیئر باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر سُدھیر بلوچ منعقد

رپورٹ: پریس سیکریٹری تربت زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کا سینیئر باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر سُدھیر بلوچ منعقد ہوا۔ جس میں علاقائی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال، تنظیم امور، تنقید برائے تعمیر اور آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ اجلاس کا آغاز حسب روایات شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کی گئی جب کہ اجلاس کی کاروائی زونل جنرل سیکرٹری سنگت نوید ناز بلوچ نے چلائی۔

علاقائی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر بحث کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ آج کے دور میں دنیا کے بڑے بڑے سامراجی طاقت اس دوڑ میں ہیں کہ کیسے اپنی سامراجی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے مظلوم اور محکوم قوموں کو مزید محکومی کی جانب دھکیلیں۔ ایک طرف ہمیں دیکھنے کو ملتا ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے سامراجی طاقت آپس میں مل کر مظلوم قوموں کے اوپر اپنی سامراجی قوتوں کو مضبوط کرنے کی کوشش میں ہیں جبکہ دوسری جانب دنیا کے دوسرے سامراجی طاقت اپنی مفادات کی خاطر مظلوم قوموں کو جنگی ہتھیار فراہم کر رہے ہیں جس کی واضح مثال روس اور یوکرین کی جنگ میں ہمیں دیکھنے کو ملا۔۔ ان تمام تر صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ تمام سیاسی ساتھیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھیں تا کہ وہ بدلتی دنیا کو دیکھ کر اسی تناظر اپنی قومی و تنظیمی پالیسیز ترتیب دیں تاکہ قومی حاصلات میں اضافے اور نقصانات و کمزوریوں میں کمی کی جا سکے۔

تنظیمی امور کے ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا موجودہ دور میں بلوچ تمام طلباء کے اوپر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہیکہ وہ اپنی آپ کو سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ جوڑیں اور ایک محکوم قوم کے فرزند ہونے احساس کرتے ہوٸے اپنی نظریاتی سیاسی اور قومی تعمیر پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں تاکہ قومی تعمیر و تشکیل میں نمایاں کردار ادا کر سکیں۔

تنقید برائے تعمیر کے ایجنڈے پر سیر حاصل گفتگو کرنے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل میں ساتھیوں نے 13 نومبر بروز اتوار کو ریجنل اسکول منعقد کرنے کا فیصلہ لیا اور اس بعد نیشنل اسکول کی تیاریوں کی طرف جانے کا فیصلہ لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.