بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کا سینئر باڈی اجلاس 5 ستمبر بروز بدھ جامعہ تربت میں زیر صدارت زونل صدر سُدیر بلوچ منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی زونل جنرل سیکریٹری سنگت نوید بلوچ نے چلائی۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری تربت زون

اجلاس میں علاقائی و عالمی صورتحال، تنظیمی امور، تنقید برائے تعمیر اور آئندہ کے لائحہ عمل زیر بحث رہے۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز شہدائے بلوچستان اور دنیا کے تمام انقلابی شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا اور بعد ازاں ساتھیوں نے علاقائی و عالمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراجی قوتیں اپنے عزائم محکوم اقوام پر جمانے کے چکر میں مگن ہیں جس کی واضح مثال ہمیں یوکرین اور روس تنازعہ میں دیکھنے کو ملتی ہے جہاں روس چاہتا تھا کہ وہ یوکرین پر چڑھائی کرے لیکن یوکرائن کے عوام نے روسی جارحیت کو شکست سے دوچار کردیا جو اس کے توسیع پسندانہ عمل کی شکست ہے اسی طرح بلوچ سرزمین پر بھی ہر طرف سے مختلف ہتھکنڈوں سے قبضہ جمانے کا عمل جاری ہے اور قدرتی وسائل کے سبب بلوچستان ہمیشہ استعمار کی نظروں میں کھٹکتا آرہا ہے جس کا دفاع ہر وطن زادے پر فرض ہوجاتا ہے ۔

تنظیمی امور پر بات کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ ایک انقلابی تنظیم اپنے اداروں اور سماج کے اندر طلبہ کو سیاسی تعلیم دیتی ہے جو سماج کے اندر سائنسی نظریات کی بنیاد پر آگے کا فیصلہ لیتی ہے، بی ایس او بحیثیت کیڈر ساز ادارہ دہائیوں سے بلوچ وطن کو کیڈر فراہم کررہی ہے جو سماجی بہتری کےلیے کوشاں ہیں۔

تنقید برائے تعمیر کے ایجنڈے پر ساتھیوں نے تمام کوتاہیوں کا ادراک کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل میں تنظیم کاری کو تیز کرکے اداروں کے اندر تنظیمی سرکل کو بحال کرنے کا عزم کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.