اوتھل یونیورسٹی احتجاجی مظاہرہ و دھرنا: چارٹر آف ڈیمانڈ

اوتھل یونیورسٹی میں جاری پولیس تشدد، لاٹھی چارج فاٸرنگ اور شیلنگ کے خلاف اس وقت بھی طلبا کا احتجاج جاری ہے۔ صبح پانچ بجے کے قریب طلبا نے پریس کانفرنس کرتے ہوٸے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا۔

١۔تمام گرفتار طلبا کو فی الفور رہا کر دیا جاٸے۔

٢۔ طلبا پر تشدد، لاٹھی چارج، اور شیلنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں اور ملوث کرپٹ انتظامیہ کے خلاف کاررواٸی کی جاٸے۔

٣۔ طلبا کے تمام مطالبات(بشمول ٹرپ، لیپ ٹاپ اور سکالر شپ) فوری طور پر منظور کیے جاٸیں۔

٤۔ طلبا کو احتجاج کرنے کا بنیادی انسانی اور آٸینی حق حاصل ہے، اور انہیں بنیادی حقوق فراہم کیے جاٸیں۔ مذید طلبا کے ساتھ کسی قسم کا فرق یا تعصب برداشت نہیں کیا جائے گا۔

٥۔اوتھل یونیورسٹی کو بند کرنے کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر واپس لے کر علم و تدریس کے سلسلے کو بحال کیا جاٸے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.