جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا بی ایس او کے تئیسویں قومی کونسل سیشن کے انعقاد پر خط۔

ہم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( Baloch Students Organization) کے نو منتخب چئیرمین جئیند بلوچ اور سیکرٹری جنرل حسیب بلوچ کی قیادت میں منتخب ہونے والی کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ان نامساعد حالات میں خاص طور پر بلوچستان کی موجودہ کیفیت میں ایک کامیاب کونسل سیشن کا انعقاد نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے خطے کے مظلوموں، محکوموں اور محنت کشوں کی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ مروجہ معروض میں جہاں پر تو ایک طرف مہم جوئیانہ سیاست ہے اور دوسری طرف قومی جماعتوں کی حکومتی صفحوں میں شمولیت سمیت نظریاتی تخریب اور نطریاتی دیوالیہ پن نظر آتا ہے، ایسے میں بی ایس او کے ساتھیوں کی نا قابل مصالحت مزاحمت اور انقلابی جدوجہد یقینی طور پر باعث حوصلہ ہے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ طلبہ یونین بحالی اور طلبہ حقوق کی جدوجہد سمیت سامراجی قبضے اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مشترکہ جدوجہد فتح تک جاری رکھیں گے۔شعبہ نشر و اشاعتجموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن #JKNSF#Knowledge_Struggle_Victory#BSO

Leave a Reply

Your email address will not be published.