بی ایس او کے مرکزی جونیئر وائس چیرمین سنگت زہیر بلوچ کو تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری, مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں وضاحت طلب کر لی گئی ہے. ترجمان, بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بی ایس او کے مرکزی چیرمین ظریف رند نے تنظیم کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر تنظیم کے جونیئر وائس چیرمین زہیر احمد بلوچ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے


مرکزی ترجمان کے مطابق سنگت زہیر بلوچ کو ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی پر بارہا تنبیہہ کیا جا چکا ہے مگر وہ باز رہنے سے گریزاں ہیں اس لئے آخری بار بذریعہ شوکاز نوٹس ان سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ وہ آنے والے مرکزی کمیٹی کے اجلاس تک اپنا تحریری جواب مرکزی سیکریٹری جنرل کو ارسال کر دیں اور مرکزی کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر وضاحت دیں


مرکزی ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپلن تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور نظم و ضبط کو توڑنا تنظیم کو منتشر کرنے کے مترادف ہے جوکہ کسی بھی صورت قابل درگزر نہیں ہو سکتی. آہنی ڈسپلن بی ایس او کی قوت ہے اور اس قوت کو کسی صورت منتشر ہونے نہیں دیا جائے گا. لہذا تمام ارکان پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ بی ایس او کی مقدس حلف کا مان رکھتے ہوئے ڈسپلن کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور بی ایس او کی ناقابل تسخیر جدوجہد کے اندر سرخ رو ہونے کا شرف حاصل کرتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ وطن کا قرض چکائیں


سنگت زہیر بلوچ تنظیم کے انتہائی بہادر اور باعلم سینئر ساتھی ہیں اور انکی قربانیاں قابل قدر ہیں. امید رکھتے ہیں وہ اپنی توانائیاں مثبت پہلووں پر سرف کرینگے اور بی ایس او کی شان کو بلند رکھنے میں سرفروشانہ جدوجہد جاری رکھیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.