بی ایس او خاران زون یک روزہ امدادی کیمپ رپورٹ

رپورٹ: بی ایس او خاران زون

حالیہ سیلابی آفتوں نے جہاں حاکموں کی جھوٹ و دروغ گوٸی کو آشکار کیا ہے تو وہیں پر بلوچستان میں ان کی کالونیٸل پالیسیوں اور استحصالی حربوں کا پردہ چاک کیا ہے۔ سیلابی تباہ کاریوں کی بدولت لاکھوں لوگ بے گھر و بھوکے ہیں، سیکڑوں لوگ زندگی سے محروم ہو چکے ہیں، لوگوں کے کھیت مویشی اور دیگر ذراٸع معاش برباد ہوچکے ہیں مگر حکمرانوں کی بے حسی و بے ضمیری اس تباہ حالی کے باوجود نہیں گٸی اور ان استحصالیوں نے لوگوں کو موت و بھوک کے سامنے نہتا چھوڑ دیا۔

سیلابی آفت و حکام کی بے حسی و بے ضمیری کی بدولت بی ایس او کے مرکزی اعلان پر خاران زون کے ساتھیوں نے 24 اگست بروز جمعرات کو سَر خاران کے سیلاب زدہ متاثرہ علاقوں کی کمک و مدد کےلیے خاران چیف چوک پر ایک روزہ امدادی کیمپ صبح 9 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک لگایا گیا تھا، ایک روزہ امدادی کیمپ کی توسط سے بی ایس او خاران زون کے ساتھیوں نے خاران بازار، سرکاری دفاتر، اسکولز، لائبریریز وغیرہ میں سیلاب زدگان کی امدادی کمک کےلیے چندے کیے۔

خاران کے غیور و انسان دوست کی بھرپور معاونت سے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خاران زون کے ساتھیوں نے 39800 رقم سیلاب زدہ متاثرین کیلئے جمع کیا۔ ان جمع کردہ رقم کو بی ایس او خاران زون کے ساتھیوں نے 35 متاثرہ گھروں کیلئے راشن سامان بیگز پیک کر کے آج 31 اگست کو خاران شہر سے سَر خاران کے سیلاب زدہ متاثرہ علاقوں خصوصاً کِلّی بادہ کے متاثرین تک پہنچا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.