بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (شال زون) کا اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر حسیب بلوچ منعقد ہوا۔ تناظر، تنظیمی امور اور آئیندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے

رضوانہ بلوچ، پریس سیکریٹری شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (شال زون) کے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر حسیب بلوچ منعقد ہوا جبکہ اجلاس کی کاروائی زونل ڈپٹی آرگنائزر بلخ شیر بلوچ نے چلائی اور اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی کمیٹی کے ممبر شمس بلوچ تھے ۔

اجلاس میں تعارفی نشست, علاقائی و بین الاقوامی صورتحال, زونل رپورٹ, تنظیمی امور, تنقید برائے تعمیر ,آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث لائے گئے۔

اجلاس میں علاقائی و عالمی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی جس میں ساتھیوں کا کہنا تھا کہ حالیہ وبائی حالات کے پیش نظر دنیا بھر میں اور بلوچستان میں اٹھنے والے سیاسی ابھار میں سیاسی لیڈر شپ کا ایک بہت ہی بڑا فقدان نظر آیا۔ خصوصی طور پر طلبہ سیاست کیڈرسازی کے بجائے پاپولر ٹرینڈز کو فالو کرتے ہوئے کوئی پختہ سیاسی لائن دینے میں کامیاب نہ ہو سکے ہیں۔ آج کا عہد تقاضہ کر رہا ہے طلبہ سیاست باقائدہ فکری پروگرام کے تابع ہو تاکہ نئے چیلینجز کو عبور کیا جا سکے۔

ساتھیوں نے تنظیمی حکمت عملی کے حوالے سے مثبت رائے اجلاس کے سامنے پیش کیئے اور تنظیمی کام کو آگے بڑھانے کے طریقہ کار وضع کیئے۔
آخری ایجنڈے میں آئندہ کے لائحہ عمل طے کرتے ہوئے اجلاس نے ہفتہ وار سٹڈی سرکلز کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.