بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد زون کا اجلاس زیر صدارت مرکزی سیکریٹری جنرل چنگیز بلوچ منعقد ہوا، زونل ورکنگ باڈی تشکیل دی گئی اور 27 نومبر کو اسلام آباد میں سٹوڈنٹس مارچ میں شرکت کیلئے حکمت عملی تربیت دی گئی۔

نیوز: اسلام آباد زون, بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل چنگیز بلوچ کی زیرصدارت اسلام آباد زون کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی تناظر، تنظیمی امور اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی بحث کیا گیا۔

ملک بھر میں طلبہ کی ابھرتی تحریکوں میں رہنما تنظیموں کے کردار کو عہد کی اہم ترین ضرورت سمجھتے ہوئے اسلام آباد کی ورکنگ باڈی تشکیل دی گئی جو کہ بلوچ طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 نومبر کو ہونے والے طلبہ یونین بحالی مارچ میں بھرپور شرکت کرکہ بلوچ طلبہ کا مدعا پیش کیا جائیگا۔

علاوہ ازیں طلبہ کو بیگانگی سے نکال کر سیاسی و سماجی زمہ داریوں کی جانب مرکوز کرنے کی حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.