بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سینئر جوائنٹ سیکریٹری سنگت جیئند بلوچ کا حب زون کا تنظیمی دورہ، زونل سینئر باڈی اجلاس کے علاوہ مخلتف سیاسی و ایکڈمک سرکلز کا وزٹ کرکہ تنظیم کاری کی زمہ داریاں سرانجام دیں۔ ترجمان، بی ایس او

پریس ریلیز: مرکزی ترجمان، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہیکہ تنظیم کے ترتیب شدہ شیڈول کے مطابق مرکزی سینئر جوائنٹ سیکریٹری سنگت جیئند بلوچ نے حب زون کا تین روزہ تنظیمی وزٹ کیا۔ حب زون کی سینئر باڈی اجلاس منعقد کی، مخلتف سیاسی و سماجی حلقوں سے نشستیں رکھیں، نجی اسکول اور ایکڈمک سنٹر میں لیکچر پروگرام کیا جبکہ ہم خیال تنظیم کا منعقد کردہ کتب میلہ کا وزٹ کرکہ پر مغز سیاسی مباحثے رکھے گئے۔

حب زون کے سینئر باڈی اجلاس میں زون کے ساتھیوں کی کارکردگی رپورٹ پیش ہوئی اور آئیندہ کا لائحہ عمل طے پایا جس کے مطابق ارکان کو مختلف تنظیمی ٹاسک تفویض کیئے گئے اور جلد زونل سٹرکچر کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی گئی۔ جبکہ زون کے معیاری کردار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی رہنماء نے بی ایس او کے پروگرام کو سماج کے وسیع تر حلقوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا اور ساتھیوں کی کاوشوں کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.