کیچ لٹریچر فیسٹیول ڈنک کے منتظمین کو کامیاب فیسٹیول کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انکی گراں قدر جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بی ایس او، تربت زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، تربت زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، تربت زون کے پریس سیکریٹری نے جاری کردہ بیان میں کیچ لٹریچر فیسٹیول ڈنک کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہیکہ بلوچستان کی جنگ زدہ اور گٹھن زدہ ماحول کے اندر کیچ کے نوجوانوں نے شاندار ادبی دیوان کا اہتمام کرکہ تاریخ ساز کردار ادا کیا جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

زونل پریس سیکریٹری نے کہا کہ ڈنک وہ مقام ہے جہاں پچھلے سال شہید بی بی ملکناز نے ڈکیتوں کے خلاف مزاحمت کرکہ جام شہادت نوش کیا تھا، آج اس مقام پر ایسی ادبی تقریب کا انعقاد کیچ کے نوجوانوں کی علمی بصیرت اور وسیع النظری کی نشانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ایک ہی دن کیچ کے علاوہ حب میں بھی ادبی بیٹھک کا اہتمام ہوا اور علم و ادب پر سنجیدہ گفتگو ہوئے جوکہ بلوچ وطن کی علمی زرخیزی کی ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.