بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا اجلاس منعقد ہوا۔ سٹڈی سرکل، یونٹ باڈی اجلاس اور زون کے جنرل باڈی اجلاس کا شیڈول طے کیا گیا۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا سنیئر باڈی اجلاس 11 مارچ کو زیر صدارت زونل آرگنائزر حسیب بلوچ منعقد ہوا ۔ جس کے مہمان خاص مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اورنگزیب بلوچ تھے اور اجلاس کی کاروائی زونل ڈپٹی آرگنائزر بلخ بلوچ نے چلائی۔

اجلاس کا آغاز شہداء بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔

تعارفی نشست کے بعد مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اورنگزیب بلوچ نے بین الاقوامی، ملکی و علاقائی تناظر پر بات کرتے ہوئے دنیا کے موجودہ محکوم اقوام اور محنت کشوں کے تحریکوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح 1960 کی دہائی میں مختلف تحریکیں ابھریں، آج ایک بار پھر وہی سیاسی ماحول نے جنم لیا ہے۔ بلیک لائف میٹرز کی تحریک ہو یا پھر چلّی کی سیاسی تحریکیں ہوں، ہر طرف سامراجی قوتوں کے خلاف محکوم عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس او ایک کیڈر ساز تنظیم رہا ہے جس نے نہ صرف سیاسی لیڈرز کو جنم دیا ہے بلکہ بلوچستان کے سیاسی جدوجہد کو ایک نئی سمت کی جانب پروان چڑھایا ہے۔

بلوچستان کے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک پالیسی کے تحت ہمارے معاشرے کو ڈیپولیٹیسائز کیا جا رہا ہے۔ وہاں موجود ساتھیوں سے انہوں نے کہا کہ اب ہمیں پھر سے بی ایس او کو کیڈر ساز تنظیم کی حیثیت سے بحال کرنے کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔

تنطیمی امور کے ایجنڈے کے تحت زونل ڈپٹی آرگنائزر بلخ بلوچ نے اجلاس کے سامنے زونل رپورٹ پیش کیا اور اجلاس میں موجود ساتھیوں کو زونل کارگردگی سے آگاہ کیا۔

اجلاس کو آگے بڑھاتے ہوئے تنطیمی امور پر کامریڈ اورنگزیب نے شال زون کے ساتھیوں کو تنظیمی ڈھانچوں پر جلد سے جلد کام کرنے کی تلقین کی اور ان کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ مزید برآں کہا کہ سیاسی جدوجہد کو منظم کرنے کے لیے تنطیمی ڈھانچے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں تنطیمی امور کے ایجنڈے میں فائنانس، زونز و ممبر شپ اور سٹڈی سرکلز پر تفصیلی بحث کی گئی۔

آئندہ کے لائحہ عمل میں طے پایا کہ بروز 15 مارچ جامعہ بلوچستان کے یونٹ باڈی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں جامعہ بلوچستان کی یونٹ باڈی تشکیل دی جائے گی۔ اور 25 مارچ کو شال کا جنرل باڈی اجلاس ہوگا۔ جس کے لیے ساتھی مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کریں گے۔ کیڈر سازی کے کام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہفتہ وار اسٹڈی سرکلز منعقد کیے جائنگے۔

اجلاس کا اختتام اتحاد، جدوجہد آخری فتح تک کے فلسفے کی تجدید عہد کے ساتھ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.