بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون جامعہ بلوچستان یونٹ کے زیر اہتمام ایک اسٹڈی سرکل کا انعقاد بعنوان “سیاست اور سیاسی رویہ” رکھا گیا جس میں بانک سازین بلوچ نے لیڈ آف دی اور باقی ساتھیوں نے کنٹریبیوشنز کیئے

رپورٹ: بی ایس او جامعہ بلوچستان یونٹ

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ کی جانب سے آج 10 اپریل کو” سیاست اور سیاسی رویے” کے موضوع پر سرکل لگائی گٸی جس میں ساتھیوں نے شاندار کنٹریبوشن دی۔

بی ایس او کے اراکین اور ساتھیوں کی سیاسی و فکری اور علمی و نظریاتی تعلیم و تربیت اور کیڈرسازی مہم کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تنظیمی ساتھی مسلسل سرکل لگانے میں کامیابی کے ساتھ مثبت ثمرات حاصل کر رہے ہیں جو کہ مستقبل کے لئے ایک نیگ شگون ہے۔ اس کے علاوہ، سوالات و جوابات کا ایک سیشن بھی رکھا گیا۔ مزکورہ سیشن بھی خوبصورتی سے انجام پذیر ہوا۔

مزید برآں بی ایس او کے دوستوں کے تعلیم و شعور سیاسی تربیت کے انقلابی عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کا عہد کیا گیا۔ ساتھیوں کو مطالعہ کرنے کی تاکید اور اپنی سیاسی ڈیوپلمنٹ پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.