بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے فیمیل سیکشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام زونز سے فیمیل ارکان نے شرکت کرکہ تنظیمی امور پر گفتگو کی اور نئے اہداف و حکمت عملی مرتب کیئے۔

بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن تمام زونز کی فیمیل ممبرز مشترکہ اجلاس بمورخہ 18 اپریل بروز اتوار زیر صدارت دروشم بلوچ منعقد ہوا جس کے مہمان خاص مرکزی چیئرمین ظریف رند تھے۔

رپورٹ: سازین بلوچ

میٹینگ کا آغاز تعارفی نشست سے ہوا جس کے بعد تمام فیملیز سے زونز کے رپورٹس لئے گئے اور ساتھیوں سے فیمیل ورکز کے حوالے سے رائے لی گئی جس میں ساتھیوں نے ریگولر سیشین رکھنے کا مشورہ دیا اور اپنے تجربات بتائے۔

ساتھیوں نے سوالات پوچھے اور سیاست میں آنے سے عورتوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے سوالات کئے گئے جس پر چیئرمین نے ایک ایک کر کے تمام ساتھیوں کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے اور انکے کیئے گئے کام کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔

تنظیم کے اندر فیمیل ورک کو بڑھانے کے لئے تجاویز دیئے گئے جس پر چیئرمین نے ساتھیوں کو بتایا کہ فیمیل ورک کو کس طرح آگے بڑھایا جا سکتا ہے اور فیمیلز کے لئے نئے پلیٹ فارم کیسے ڈیویلپ کیئے جاسکتے ہیں، انہیں سپیس کیسے دیا جاسکتا ہے اور کہا کہ بی ایس او وہ واحد آرگنائزیشن ہے جہاں کسی کو جنس کے طور پر نہیں جانا جاتا بلکہ سب کو سنگت کے نام سے جانا جاتا ہے۔ نہ فیمیل ممبر کو میل ممبر پے فوقیت دی جاتی ہے اور نہ ہی میل ممبر کو فیمیل ممبر پے، بلکہ یہاں سب برابر ہیں، کامریڈز ہیں، ساتھی ہیں خواہ وہ جس بھی زات جس بھی نسل اور جس بھی جنس سے تعلق رکھتے ہوں۔

اجلاس کے آخر میں نئے اہداف و حکمت عملی طے کیئے کیئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.