بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون سائنس کالج یونٹ کا یونٹ باڈی اجلاس، سائنس کالج یونٹ تشکیل، حارث بلوچ یونٹ سیکریٹری جبکہ ثاقب بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔

رپورٹ: شال، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون (سائنس کالج یونٹ) کا یونٹ باڈی اجلاس زیر صدارت حسیب بلوچ منعقد ہوا اور اجلاس کے مہمان خاص مرکزی سیکریٹری جنرل چنگیز بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر شیرباز بلوچ تھے جبکہ اجلاس کی کاروائی زونل جوائنٹ سیکرٹری مقصود بلوچ نے چلائی۔

اجلاس کی کاروائی کا آغاز شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کی گئی جبکہ دیگر اہم ایجنڈوں جن میں تعارفی نشست، ملکی و بین الاقوامی صورتحال، تنظیم کاری اور سائنس کالج یونٹ زیر بحث رہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او کے مرکزی دوستوں نے بی ایس او کے تاریخی تسلسل اور انقلابی کردار پر تفصیلی بحث رکھی اور کہا گیا کہ بی ایس او کا ابھار دنیا بھر میں پھیلتی ترقی پسند تحریکوں اور نظریات کا تسلسل ہے جس نے اپنے سماج کے مسائل مظلوم قومیتوں کے تناظر سے دیکھے اور بلوچ قومی تشکیل کے تصور کو پختہ کرنے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا۔

بلوچ سماج کے بیش بہا مسائل اور سیاسی و سماجی چپقلشوں کے باعث بی ایس او بھی شدید بحرانات کا شکار رہی اور ایک متبادل درسگاہ کا سیاسی طور پر زوال پزیری مجموعی طور پر بلوچ سماج اور بالخصوص طلبہ کیلئے نقصان کا باعث رہی۔

مزید کہا گیا کہ بی ایس او کے ماضی کی انقلابی روایات کو زندہ رکھنے کیلئے ہمیں بی ایس او کے نظریاتی اساس کو دوبارہ بحال کرنا ہوگا تاکہ کیڈر سازی کے عمل کو ممکن بنا کر بلوچ سماج میں موجود لیڈرشپ کے بحران کو ختم کیا جا سکے۔

بعدازاں، سائنس کالج کا یونٹ باڈی تشکیل عمل میں لایا گیا اور الیکشن کمیشن تشکیل دے کر انتخابات کیئے گئے جس کے نتیجے میں حارث بلوچ یونٹ سیکرٹری اور ثاقب بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری منتخب ہوئے اور آخر میں نومنتخب یونٹ باڈی کے عہدیداران سے حلف لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.