بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ کی جانب سے” ولادیمیر لینن، افکار و نظریات اور جدوجہد” کے موضوع پر ایک اسٹڈی سرکل منعقد کیا گیا۔ جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل چنگیز بلوچ نے لیڈ آف دی

رپورٹ: بی ایس او شال زون جامعہ بلوچستان یونٹ

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ نے آج بروز جمعرات 12 آگست کو” ولادیمیر لینن، افکار و نظریات اور جدوجہد” کے موضوع پر ایک اوپن اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا جس میں کئی ساتھیوں نے اپنے شاندار کنٹری بیوشن دے کر موضوع کو تقویت فراہم کی۔

بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل چنگیز بلوچ نے بالشویک پارٹی اور ولادیمئر لینن کی قیادت میں انقلاب ِروس کے برپا ہونے سے قبل کے سیاسی و معاشی اور سماجی صورتحال اور حقائق پر ایک مفصل تاریخی جائزہ رکھا اور بعدازاں، انقلاب روس کے لیے راستے ہموار کرنے میں اہم کرداروں، ان کے نظریات، قربانیوں اور مسلسل جدوجہد پر ایک عمدہ روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ، لینن کے قومی سوال پر مٶقف کو بھی نفیس انداز سے واضح کردیا اور لینن کا ریفرنس دیتے ہوئے کہا کہ” قومی انقلاب کے بغیر سوشلسٹ انقلاب برپا کرنا محال ہے۔”

اس کے علاوہ، اسٹڈی سرکل کے آخر میں معمولاً سوال جواب کا سیشن رکھا گیا جس میں تمام ساتھیوں کے سوالات کے جوابات تسلی بخش انداز سے دے دیئے گئے۔

خیال رہے کہ بی ایس او جامعہ بلوچستان یونٹ اپنے ساتھیوں کے علمی و فکری اور شعوری تعلیم و تربیت اور کیڈرسازی مہم پر توجہ مرتکز کرتے ہوئے مسلسل اسٹڈی سرکلز لگانے میں مثبت ثمرات حاصل کر رہی ہے اور ساتھیوں کے علمی و فکری اور تربیتی پختگی میں اضافہ کر رہا ہے۔

آخر میں بی ایس او کے ساتھیوں نے اپنے اراکین کے تعلیم و شعور، تربیت اور کیڈرسازی کے انقلابی عمل کو بدستور جاری اور برقرار رکھنے کا عہد و پیمان کیا اور ساتھیوں کو مزید اور مسلسل مطالعہ، تحقیق کرنے کی تلقین کی اور اپنی پولیٹیکل ڈیوپلمنٹ پر خاصا توجہ رکھنے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.