طلبا کی آسانی کےلیے لمز یونیورسٹی اوتھل کے اندر ویکسینیشن سینٹر قاٸم کیا جاٸے: بی ایس او اوتھل زون

ترجمان: بی ایس او اوتھل زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں طلبا کو ویکسینیشن کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں داخل ہونے کےلیے ویکسینیشن کارڈ کی شرط بھی لگا رکھی ہے۔ پچھلے کٸی دنوں سے نیشنل امیو ناٸزیشن سسٹم (نمز) کی ویب ساٸٹ کے ڈاٶن ہونے کی وجہ سے طلبا کو ویکسین کروانے اور ویکسینیشن کارڈ کے حصول میں مسلسل مشکلات سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کو وقت پر یونیورسٹی پہنچنے اور وبا سے بچاٶ کےلیے یونیورسٹی کے اندر ایک ویکسین سینٹر قاٸم کیا جاٸے تاکہ طلبا کا وقت برباد نہ ہو اور وہ وبا سے بھی بچ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.