بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن شال زون کی جانب سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل چنگیز بلوچ اور مرکزی انفارمیشن سیکریٹری اورنگزیب بلوچ نے ممبران کو تحریر لکھنے کی ترغیب و تربیت دی۔

رپورٹ: زونل ترجمان بی ایس او شال زون

بلوچ اسٹوڈنس آرگنائزیشن شال زون نے آج پندرہ اگست بروز اتوار ورکشاپ منعقد کیا۔ جس میں زونل ممبران نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔

بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل چنگیز بلوچ نے مختلف تحریری معاملات پر ساتھیوں کو آگاہی دی اور لکھنے کی تربیت و ترغیب دی۔

مزید چنگیز بلوچ نے ساتھیوں کو بتایا کہ تنظیمی لیٹر، ڈرافٹ، اسٹیٹمنٹ ، رپورٹ، شوکاز ، کس طرح لکھتے ہیں اور ان کی اہمیت کیا ہے۔ اور ساتھ ساتھ مشق بھی کروایا گیا۔

مرکزی انفارمیشن سیکریٹری اورنگزیب بلوچ نے ساتھیوں مندرجہ زیل موضوعات پر تربیت دی جس میں رپورٹنگ فارمیٹ،لیٹر رائیٹنگ ، ایتونھک ریسرچ اور جوٹنگ، کالم نگاری، اور تحریری مقالہ شامل تھے ۔

آخر میں بی ایس او کے ساتھیوں اپنے ممبرز کی تربیت اور کیڈرسازی کے انقلابی عمل کو بدستور جاری رکھنے کا عہد کیا اور مسلسل ایسے ورکشاپ رکھنے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.