پی ایم سی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے طلباء پر کوئٹہ پولیس کی لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور طلباء کے ساتھ یکجہتی کیلئے 10 ستمبر کو تربت میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کرتے ہیں۔ بی ایس او، تربت زون

ترجمان، بی ایس او تربت زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تربت زون کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہیکہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی ہٹ دھرمی، بے ضابطگی اور طلباء دشمن پالیسیوں کے خلاف میڈیکل کے طلباء نے بدھ کے روز کوئٹہ میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا، جس پر کوئٹہ پولیس نے تمام جمہوری حقوق کے روندتے ہوئے طلباء پر لاٹھی چارج کر دی اور اسٹوڈنٹس کو زد و کوب کرنے کے بعد دو درجن سے زائد طلباء کو گرفتار کرکہ چھ سے آٹھ گھنٹوں تک بند رکھا۔

زونل ترجمان نے کوئٹہ پولیس کے جابرانہ رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہیکہ 10 ستمبر کو کوئٹہ کے طلباء کے ساتھ یکجہتی کیلئے تربت میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائیگا اور اس احتجاج میں شرکت کیلئے تمام طلباء تنظیموں، سول سوسائٹی اور سیاسی و سماجی انجمنوں کو مدعو کیا جائیگا تاکہ پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف منظم تحریک بلند ہو اور ساتھ ہی میڈیکل کے طلباء کو انصاف ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.