چلے گا حاکموں کا راج کب تک؟

وہید انجم

چلے گا حاکموں کا راج کب تک؟
سجائیں گے وہ سر پر تاج کب تک؟

وہ ظالم ظلم کرتے آرہے ہیں
رکھے مظلوم اُن کی لاج کب تک؟

چُھپی ہے گردشِ ایام میں کل
رہے گا تو رہے گا آج کب تک؟

متاعِ بردہ کے وارث ہیں اغیار
وطن زادہ رہے محتاج کب تک؟

ہماری سرزمیں پر ہی اے انجمؔ
ہماری بستیاں تاراج کب تک ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.