بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل چنگیز بلوچ کی سربراہی میں تنظیمی وفد نے ماما قدیر بلوچ کے گھر جا کر انکی عیادت کی اور طبیعت دریافت کیا۔

مرکزی ترجمان، بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان کے مطابق تنظیم کے مرکزی سیکریٹری جنرل چنگیز بلوچ کی سربراہی میں تنظیمی وفد نے ماما قدیر بلوچ کے گھر جا کر انکی عیادت کی اور خیر و عافیت دریافت کیا۔

انہوں نے ماما قدیر بلوچ کی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے عظیم خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وائس فار بلوچ فار مسنگ پرسنز جیسے ادارے کے کرتا دھرتا ہونے کیساتھ ماما قدیر بلوچ نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم کی خدمت کیلئے وقف کر دی ہے، اسی پاداش میں انہوں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جس میں انکے فرزند کی عظیم شہادت بھی شامل ہے مگر تمام مشکلات کے باوجود ماما قدیر بلوچ کے حوصلے بلند ہیں اور وہ انسانی حقوق کی پاسبان کے طور پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماما قدیر بلوچ کی ناقابل فراموش جدوجہد تاریخ میں سنہرے حروف میں نقش ہوگی اور دنیا انہیں انسانی حقوق کے چیمپئن کے طور پر یاد کرے گی۔ یہ بلوچ قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ماما قدیر جیسے ہستی انکی صفوں میں موجود ہیں۔ انکی قدر و عظمت کرنا پورے قوم کا فرض ہے۔

مرکزی رہنماؤں نے ماما قدیر بلوچ کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہیکہ وہ جلد تندرست ہو کر انسانی حقوق کی پاسبانی کا بیرک بلند کرینگے۔

اس موقع پر بی ایس او کے سیکرٹری اطلاعات اورنگزیب بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن شیرباز بلوچ، شال زون سے ثناء آجو اور غفار بلوچ بھی شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.