کوہلو: چمالنگ ایجوکیشن پروگرام میں اگر طلباء و طالبات کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو احتجاج کرینگے، بی ایس او، کوہلو زون

کوہلو ( نذر بلوچ قلندرانی ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہلو زون نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان ضلع کوہلو میں حال ہی میں چمالنگ ایجوکیشن پروگرام کے تحت آوٹ سٹیشن کی 55 سیٹیں منظور ہوئی تھیں جن میں سے کچھ سٹی اور کچھ آؤٹ سٹی کے تھے جو مری قبیلے کے باہمی مشاورت کے بعد قبائل وائز پر تقسیم ہونے تھے لیکن اب ذرائع بتاتے ہیں کہ سیٹوں کو قبائل وائز تقسیم کے بجائے اوپن میرٹ پر کیا جائے گا ہمیں خدشہ ہے کہ سیٹوں کو میرٹ کا نام دے کر چند لوگ طلباء و طالبات کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہلو زون نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمیں ان سیٹوں کو قبائل وائز تقسیم کرنے سے کوئی اعتراض نہیں ہے البتہ 23 سیٹوں جن کا نام پہلے سے ہیں انہیں فلفور کینسل کیا جائے دوسری طرف ضلع کوہلو میں تعلیم کی فقدان کے باعث غریب بچے ان سیٹوں کو حاصل نہیں کرسکتے جبکہ جن لوگوں کے بچے پہلے سے ہائی ایجوکیشن اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں وہ سلیکٹ ہونگے لہذا سیٹوں کو قبائل وائز پر تقسیم کیا جائے

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہلو زون کا آخر میں کہنا تھا کہ چمالنگ ایجوکیشن پروگرام میں اگر طلباء و طالبات کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو مجبوراً احتجاج کرینگے

Leave a Reply

Your email address will not be published.