حب شہر بلوچستان کا اہم صنعتی مرکز ہونے کے باوجود محرومیوں کا شکار ہے۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھی معیار کا شدید فقدان ہے جبکہ فیسوں میں اضافہ اور مسائل مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ بی ایس او، حب زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، حب زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حب زون کے ترجمان نے کہا ہیکہ حب بلوچستان کا اہم ترین شہر ہے مگر بدقسمتی سے اسکولوں کی حالت زار یہاں بھی بلوچستان کے دیگر علاقوں سے کسی طرح مختلف نہیں۔

نجی تعلیمی اداروں میں مالکان کی جانب سے طلبہ و طالبات پر مسلسل فیسوں کے اضافہ اور بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنا، معیاری ٹیچرز اور جدید سائنس سسٹمز سے محرومی انتہائی تباہ کن ہے جبکہ چند نجی اسکولوں کی جانب سے اسکول میں موجود طالب علموں کو ہی زور دیا جاتا ہے کہ اپنی کلاس روم کو خود ہی صاف کریں جو کہ قابل مذمت ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح طلبہ و طالبات اور ان کے مستقبل کے ساتھ غیر زمہ دارانہ، غیر سنجیدہ اور ظالمانہ رویے تباہ کن اثرات پیدا کریں گے۔

ہم ایک بار پھر اِن تمام اسکول مالکان کو آگاہ کرتے ہیں کہ ان تمام تر غیر ذمہ داریوں اور سہولیات کی فراہمی پر توجہ دیں اور فیسوں میں کمی کرکے غریب طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کا بنیادی حق فراہم کریں ورنہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ایسے عناصر کے خلاف احتجاج کا حق استعمال کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.