آغازِ انقلاب

سہیل بلوچ

ماہی گیروں کی بستی میں
بڑا دلکش سماں آیا

بود و باش کی تجسّس میں
عورت، بچہ، ہر جواں آیا

ویرانوں کی سجاوٹ کے لیے
وہ دیکھو، کاررواں آیا

گردش میں ستاروں کے
بہت پر جوش رواں آیا

محنت کشوں کی جال میں
ہر اک حکمراں آیا

حقائق سے چشم پوشی کا پردہ
ہٹانے بزگر و دھکاں آیا

سفاکیت کو مٹانے کی
عوامی مشترکہ بیاں آیا

ماہی گیروں کی بستی میں
بڑا دلکش سماں آیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.