بی ایس او خضدار زون کی جانب سے ”تاریخ اور عورت“ کے عنوان سے اسٹڈی سرکل کا انعقاد

رپورٹ: پریس سیکریٹری خضدار زون

خضدار زون کا ہفتہ وار اسٹڈی سرکل ڈاکٹر مبارک علی کی کتاب “تاریخ اور عورت” کے پہلے باب پر منعقد کیا گیا۔جس میں ساتھیوں نے کہا کہ کتاب کے اوائل میں تاریخی طور پر عورت کی بے توقیری کو بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح یکطرفہ تاریخ نے عورت کو نظر انداز کرکے مرد کو بااختیار بنا دیا ہے۔ تاریخ میں عورت کو ہمیشہ قربانی کےلیے استعمال کیا گیا اور قربانی کے بعد اسے اس کے جائز سیاسی و سماجی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔

تاریخ میں عورت کی غلامی کا تذکرہ اس وقت بھی آتا ہے کہ جب جنگ کے بعد مال غنیمت جمع کیا جاتا اور جنگ کی فتح پہ یہ خوشخبری بھی سنائی جاتی کہ کتنی عورتیں گرفتار ہوئی ہیں خاص طور سے خوبصورت عورتیں حکمرانوں اور امراء کےلیے اور باقی عام سپاہیوں میں تقسیم کی جاتیں۔ یہ دستور بھی تھا کہ عورتوں کو دشمنوں کے ہاتھوں گرفتاری سے بچاؤ کی خاطر قتل بھی کر دیا جاتا۔

آخر میں دوستوں نے کہا کہ یہاں پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ سماجی ارتقا کی تاریخ میں ایک عہد سے لےکر آج تک عورتیں استحصال کا شکار ہوتی آ رہی ہیں؟ اس سوال کا سائنسی جواب ڈھونڈنے کےلیے ہمیں سب سے پہلے سماجی تبدیلی کے محرکات کا جائزہ لینا ہوگا اور عالمی دنیا کے ساتھ بلوچ معاشرے کو بھی سائنسی زاویہ نظر سے دیکھنا ہوگا اور معاشرے میں عورت کی سماجی حیثیت پر مادی حالات کے تحت تحقیق کرنا ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.