بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن تربت زون کا جنرل باڈی اجلاس، سدھیر بلوچ صدر، نوید بلوچ جنرل سیکریٹری اور سنگت حسن بلوچ پریس سیکریٹری منتخب ہوٸے۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری تربت زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن تربت زون کا جنرل باڈی اجلاس جس میں مہمان خاص مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرید مینگل تھے، اجلاس کی صدارت زونل آرگناٸزر یاور بلوچ نے کی جبکہ اجلاس کی کاررواٸی ڈپٹی آرگناٸزر سنگت حسن بلوچ نے چلاٸی۔

زونل باڈی اجلاس میں سنگت حسن بلوچ نے زونل سیکریٹری رپورٹ پیش کیا جب کہ عالمی و علاقاٸی صورتحال پر بات کرتے ہوٸے ساتھیوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ دارانہ نظام کے اندر دراڑیں اس وقت اتنی شدت اختیار کر چکی ہیں کہ سامراجی قوتیں ایک دوسرے کے خلاف بالواسطہ طور پر مورچہ زن ہیں اور ان کے اس جنگی درندگی کا خمیازہ محکوم و کمزور اقوام و طبقات بھگت رہے ہیں۔

ساتھیوں نے کہا کہ سامراجی قوتیں نیو لبرل پالیسیز کے تحت ایک طرف محکوم اقوام پر اپنی خون نچوڑ پالیسیاں زبردستی مسلط کر رہی ہیں تو دوسری طرف سابقہ کالونیز میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے و مستحکم کرنے اور محکوم اقوام کو مزید برباد کرنے کےلیے مسلسل فوجی کودتا کروا رہے ہیں۔

ساتھیوں نے کہا کہ ان سامراجی قوتوں کےلیے محکوم اقوام و ان کی سرزمین فقط ایک کیک بنی ہوٸی ہیں اور ان میں سے اپنا حصہ کاٹ کر لے جا رہے ہیں جس طرح حال ہی میں روس نے یوکرین کے علاقے خود ساختہ جبری طور پر کاٹ کر اپنا حصہ قرار دیا۔

ساتھیوں نے کہا کہ اس وقت بلوچ کی حالت بد سے بدتر ہوٸے جا رہی ہے، ایران میں بلوچ نسل کُشی اپنے عروج پر ہے اور وہاں کی مسلط مذھبی رجیم بڑی بے دردی سے عام بلوچ کی مزاحمت کو کچل رہا ہے اب تک وہاں سیکڑوں لوگ شہید و سیکڑوں قید کیے جا چکے ہیں۔ اس میں المیہ یہ ہے وہاں بھی مشرقی بلوچستان کی طرح کوٸی انقلابی پارٹی موجود نہیں جو ان حالات کو اپنے حق میں موڑ دے۔ انقلابی پارٹی نہ ہونے کی وجہ سے بدقسمتی سے اس تحریک کو ایرانی مذھبی رجیم بڑی بے دردی سے کچلے گا اور وہاں موجود مذھبی انتہا پسند تنظیمیں اس تحریک کی ناکامی کی بدولت اپنی جڑیں مذید مغربی بلوچستان میں پیوست کریں گی۔ اور تحریک کے کچلے جانے کا یہ ایونٹ و عمل یہ بلوچ کےلیے مزید ایک خطرناک و نقصاندہ عمل ہوگا۔

ساتھیوں نے کہا کہ آج بلوچ کو ایک جاندار انقلابی پارٹی کی ضرورت ہے جو مذھبی انتہاپسندوں، مسلط حاکم کی بربریت اور مقامی موقع پرست، مفاہمتی زاتی و گروہی مفادات پر مر مٹنے والے عناصر سے محفوظ رکھ سکے اور مجموعی طور بلوچ عوام کے نجات و تحفظ کو ممکن بناٸے۔ اس کےلیے انقلابی کیڈرز اور کل وقتی انقلابی سیاسی کارکنوں کے ایک بہت بڑے کھیپ کی ضرورت ہوگی۔ اور انقلابی کیڈرز کی یہ کھیپ فقط بی ایس او ہی پیدا کر سکتی ہے کیونکہ اس کے پاس واضح ساٸنسی و انقلابی نظریات اور دہاٸیوں کا تجربہ ہے۔ بی ایس او ہی ایسی توانا و مضبوط صلاحیتوں کے مالک کیڈرز کو تراش کر بلوچ سماج میں بھیج سکتی ہے اور اسی قومی ادارے کے کندھوں پر اب یہ بھاری ذمہ داری عاٸد بھی ہوتی ہے اور اسی کےلیے مادر علمی تنظیم اس وقت جدوجہد کر رہا ہے۔

جنرل باڈی اجلاس کے آخری ایجنڈے میں زونل کابینہ کی تشکیل اتفاق راٸے سے منتخب کی گٸی جس میں سنگت سدھیر بلوچ پریذیڈنٹ، سینیٸر واٸس پریذیڈنٹ سنگت عبدالقادر بلوچ، جونیٸر واٸس پریذیڈنٹ سنگت اعجاز بلوچ، جنرل سیکریٹری سنگت نوید بلوچ، سینیٸر جواٸنٹ سیکریٹری سنگت حکیم لال بلوچ، جونیٸر جواٸنٹ سیکریٹری سنگت عذیر بلوچ جب کہ پریس سیکریٹری سنگت حسن بلوچ منتخب ہوٸے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.