بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اوتھل زون کا سینیٸر باڈی اجلاس، زونل آرگناٸزنگ باڈی تشکیل دے دی گٸی۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری اوتھل زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸیزیشن اوتھل زون کا سینیٸر باڈی اجلاس زیرِ صدارت سینٹرل کمیٹی ممبر کامریڈ رخسار بلوچ منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او کے سینیٸر واٸس چیٸرمین کامریڈ شیرباز بلوچ تھے۔ اجلاس میں عالمی و علاقاٸی تناظر، تنظیمی امور، تنقید براٸے تعمیر اور آٸندہ کا لاٸحہ عمل زیر بحث رہے جب کہ اجلاس کی کاررواٸی کامریڈ سجاد بلوچ نے چلاٸی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز بلوچ شہدا سمیت تمام مظلوم و محکوم اقوام و طبقات کی یاد میں خاموشی سے کیا گیا اور باقی ایجنڈاز مباحثے کےلیے کھول دیے گٸے۔

عالمی و علاقاٸی تناظر پر گفتگو کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ آج جہاں ایک طرف سامراجی قوتوں کی جانب سے محکوم اقوام پر بے مثال جبر کر کے انہیں اپنے قابو میں رکھنا اور ان کی تمام تر جمع پونجی سے اپنے بڑھتی ہوئی طاقت اور عالمی نقشے پر خود کو ایک طاقتور و با اثر قوت کے طور پر نمودار کرنا اور تمام تر پسماندہ اور پچھڑے ہوئے ممالک پر بے جا اپنی قبضہ گیریت میں وسعت پیدا کرنا آج کے اس عہد کی بحرانی کیفیت کا طاقتور اظہار ہے۔ سامراج کی اس بڑھتی ہوئی طاقت اور عالمی نقشے پر خود کو کسی بھی صورت میں طاقتور ترین ممالک کے طور پر ظاہر کرنا اور ہر طرح کے محکوموں کی بڑھتی ہوئی تحریکوں کو سبوتاژ کرنا محکوم اقوام کی لازوال انقلابی قربانیوں کو ملیامیٹ کرنے کے مترادف ہے۔

اس تمام تر سفاکی عمل کے خلاف محکوم طبقے کیلئے ضروری ہو چکا ہے کہ وہ سامراج اور اس کے تمام تر حواریوں کے خلاف ایک عالمگیر متحدہ پلیٹ فارم کی تشکیلِ نو میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر ہاہمی اتحاد و اتفاق کی صورت میں اس تمام تر بوسیدہ سماجی نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیں تاکہ دنیا بھر میں امن و امان کا قیام عمل میں لایا جائے اور تمام تر پسماندہ اور پچھڑے ہوئے اقوام آزادی و خوشحالی سے رہ سکیں۔

علاقاٸی صورتحال پر بات کرتے ہوٸے ساتھیوں نے کہا کہ عالمی محکوم اقوام و طبقات کے منظم ہونے کی جس طرح ضرورت ہے اسی طرح بلوچ قوم کو بھی سامراج و سفاک حاکم کے خلاف مشترکہ مزاحمت کے ساتھ ساتھ منظم ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ سامراج کی سفاکیت کے حالیہ ادوار میں بلوچ نے خودرو تحاریک کی صورت میں بہترین مزاحمت دکھاٸی ہے مگر یہ اب بھی سیاسی محاز ابتداٸی شکل ہے۔ اس مزاحمت کو باقاعدہ سیاسی، سماجی، ثقافتی و قومی شکل و پروگرام دیکر منظم کرنا اس وقت بہت بڑا چیلنج ہےجسے بلوچ سیاسی قیادت کو عبور کرنا ہوگا۔ منظم و مضبوط عوامی تحریک کے بغیر جبر سے نجات ناممکن ہے۔

مزید تنظیمی امور پہ بات رکھتے ہوئے کہا کہ بی ایس او نے انتہاٸی سخت حالات میں بھی بلوچ کو اجتماعی بیانیہ دیتے ہوٸے سامراجی طاقتوں کے عزاٸم کو فاش کیا ہے اور اسی کے ساتھ مختلف رکاوٹوں اور دشواریوں کے باوجود تنظیم کو باقاعدہ بحال رکھا ہے۔ حال ہی تنظیم کا کامیاب کونسل سیشن اس کے مضبوطی کی دلیل ہے۔ بی ایس او نے بڑی کامیابی سے کیڈر سازی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، کسی بھی رش کش مقابلہ بازی سے بچتے ہوٸے انقلابی کیڈرز تراشنے کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ قیادت ٹینیور میں جن اعلٰی تنظیمی و انقلابی معیارات و ثقافت کو ساتھیوں نے کامیابی سے حاصل کیا اسے برقرار رکھتے ہوٸے آگے بڑھنے میں ہی ہماری کامیابی ہے۔

آٸندہ کے لاٸحہ عمل میں بی ایس او اوتھل زون کی آرگناٸزنگ باڈی تشکیل دے دی گٸی جس میں نوروز بلوچ آرگناٸزر، عطااللہ بلوچ ڈپٹی آرگناٸزر، یونس بلوچ پریس سیکریٹری جب کہ عدنان بلوچ اور نیاز بلوچ آرگناٸزنگ باڈی کے ارکان منتخب ہوٸے۔اجلاس کا باقاعدہ اختتام تنظیمی کام کو بڑھانے اور انقلابی کیڈر سازی کے عمل کو جاری رکھنے کے انقلابی عزم کے ساتھ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.