بلوچستان فزیوتھیراپسٹ اسٹوڈنٹس کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی ریلی کی حمایت کرتے ہیں: بی ایس او

ترجمان: شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن شال زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان فزیو تھیراپسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 23 جون بروز جمعرات کو اعلان کردہ احتجاجی ریلی کی مکمل ہمایت کرتے ہیں۔

زونل ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے فزیو تھیراپسٹ گزشتہ 11 دنوں سے احتجاج پر بیٹھے ہیں اور علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہے مگر بے حس حکمران ابھی بھی خوابِ غفلت سے نہیں جاگ رہے اور ان کے مساٸل کو سنجیدگی سے سننے کو تیار نہیں ہیں۔ بلوچستان میں حکام اپنی جبری نفسیات کے تحت آٸے روز سیکیورٹی اداروں کے مختلف محکموں میں پوسٹس اور ان کے لیے مراعات جاری کرتے ہیں مگر عام عوامی فلاح و بہبود کے نیک کام ان سے نہیں ہو پاتے اور جان بوجھ کر وہ صحت و تعلیم سمیت دیگر عوامی محکموں کو تباہ و برباد کرنے پر تلے ہوٸے ہیں۔

زونل ترجمان نے فزیو بلوچستان فزیو تھیراپسٹ ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات کو جاٸز و بر حق قرار دیتے ہوٸے کہا کہ ہم ان کی مکمل ہمایت و تاٸید کرتے ہیں اور حکام بالا پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوراً ان کے مطالبات تسلیم کریں۔ پیسے بٹور کر ڈگری فراہم کرنے کے ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی حکام کی ذمہ داری ہے جس سے وہ مسلسل نظر پھیرتے آ رہے ہیں۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہم اس احتجاجی ریلی کی مکمل ہمایت کرتے ہیں اور اگر حکام نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو ہم ان طلبہ کے ساتھ مل کر مزید سخت احتجاجات کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.