بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن شال زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد، زونل کابینہ تشکیل دے دی گٸی۔

رپورٹ: پریس سیکریٹری شال زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا جنرل باڈی اجلاس بمورخہ 22 نومبر 2022 بروز منگل کو زیر صدارت زونل ڈپٹی آرگنائزر سنگت بلاول بلوچ منعقد ہوا جبکہ اجلاس میں مہمان خاص بی اسی او کے مرکزی چیئرمین چنگیز بلوچ تھے۔ اجلاس میں قومی و بین الاقوامی سْیاسی صورتحال ، تنظیمی امور ، اور ائندہ کے لائحہ عمل جسے ایجنڈاز زیر بحث رہے جبکہ اجلاس کی کاروائی کارمریڈ زرناز بلوچ نے چلائی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاذ شہدا بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اور راجی سوت سے کی گئی۔

قومی و بین القوامی سیاسی صورتحال کے ایجنڈے پر گفتگو کرتے ہوئے بی ایس او کے مرکزی چیئرمین سنگت چنگیز بلوچ نے کہا کہ موجودہ دور میں پوری دنیا کے سامراجی قوتیں اس دوڑ میں لگے ہوئے ہیں کہ اپنی بقا اور سرمایہ کو برقرار رکھنے کے لیے کس طرح زیادہ سے زیادہ محکوم قوموں پر قبضہ کریں۔ یہ سامراجی تسلط ایک طرف تو سرمایہ دارانہ نظام کی زوال پزیری کی شواہد پش کر رہی جبکہ دوسری جانب محکوم قوموں کو مزید مزاحمت اور اپنی بقا کی جنگ لڑنے میں قوت پیش کرر رہی ہے۔ اس سامراجی قبضہ گیریت کے دور میں محکوم قوموں کو نئے سرے سے بطور محکوم قوم اٹھ کر ان سامراجی طاقتوں کو جواب دینا ہوگا اور یہ بھی کہ اس محکومی کے دور میں قوموں کا واحد سہارا وہاں کی سیاسی تنظیمیں اور پولیٹیسائزڈ عوام ہی ہے۔

بلوچستان کا تناظر پیش کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ بین الاقوامی رسہ کشی کے اس دور میں بلوچ بطور ایک محکوم قوم ان تمام عوامل سے براہ راست اثرانداز ہو رہا ہے جس کی واضح مثال بلوچستان کے سیاسی ماس پارٹیوں کی اندرونی و بیرونی رسہ کشی اور بہتان بازی کی صورت میں نئی نسل تجربہ کر رہی ہے جو کہ بلوچستان میں سیاست و سیاسی لیڈر شپ کے فقدان کو واضح کر رہی ہیں ۔ ان تمام تر صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی سرمایہ کی جنگ میں جہاں ایک طرف تو قبضہ گیریت عام ہوتی جارہی ہے اور ساحل و وسائل کی لوٹ مار میں محکوم و محنت کش عوام کا خون بہا دیا جارہا ہے اور وہیں دوسری طرف عالمی برادری کی طرف سے محض ان جنگوں کی یک طرفہ منظر کشی بھی قبضہ گیریت کو مزید تقویت اور محکومی کو مزید مستحکم کرنے کے مترادف ہے۔

جابر سرمایہ دارنہ تسلط سے چٹھکارا حاصل کرنے اور اپنی بقاہ کو مستحکم کرنے کے لئے لازمی ہے کہ محکوم قوم اپنی بکھری ہوئی طاقت کو ازسرے نو یکجا کریں اور اس امر میں سب سے لازمی یہ ہے کہ اپنی سْیاسی پوزیشن کلیٸر کرکے عوامی جہد کو دیہاتوں سے نکال کر شہروں اور ملکی سطح تک پھلانے میں کردار ادا کریں۔

تنظیم کے ایجنڈے پر ساتھیوں نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کو واضع کیا کہ تنظیم بزات خود محکومی سے نکلنے اور آزادی تک پہنچنے کے لیے ایک پرجوش راستہ ہے جس میں محکوم عوام ایک کندن بن کر انقلابات کے لیے تیار ہوتا ہے اور World Politics میں اپنی سْیاسی پوزیش کلیٸر کرنے نے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

طلبا تنظیموں کی تاریخ پر بات کرتے ہوئے ساتھیوں نے کہا کہ کہ ماضی میں بھی جتنے انقلابات ہوئے ہیں ان میں بھی طلبا تنظیموں کا بڑا کردار رہا ہے تبت طلبا تنظیم کی مثال دیتے ہوئے کہا گیا کہ سامراجی طاقت چین جب تبت پر یلغار کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اپنی ملک و قوم کی دفاع کے لئے سب سے پہلے طلبا میدان میں جہد جاری کرتے ہوئے اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں اور اس طلبا تنظیم کو مزید ایک مضبوط قوت بنا کر عوامی ماس پارٹی کی شکل اختیار کروانے میں اپنی کردار ادا کرتے ہیں۔

اسی طرح اگر بلوچ طلبا تنظیموں کی ماضی کو دیکھا جائے تو 70 کی دہائی میں بی ایس او وہ واحد بلوچ طلبا سْیاسی قوت کے طور پر سامنے اتی ہے جو نہ صرف بلوچ طلبا کو پولیٹیسائز کرنے کا کام سرانجام دیتی ہے بلکہ ایک وسیع قومی کاز کے لیے جہد مسلسل کے فلسفے پہ کوشان نظر اتی ہے جو پورے بین القوامی سطح پر بلوچ کو لیڈر شپ فراہم کرنے کا بھی اہم فریضہ سرانجام دینے میں کامیاب رہتا ہے ۔ ساتھیوں نے تنظیم کی ضرورت و اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام محکوم عوام کا واحد سہارا سیاسی نظم و ضبط سے بھرے سْیاسی تنظیم اور ان کے جہد کار کیڈرز ہیں جو عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے اور انہیں غلامی سے نجات دلانے کے لیے راہ فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں ۔

آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے میں تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی بی ایس او کے سینئر وائس چیئرمین سنگت جیئند بلوچ کر رہے تھے جبکہ آخر میں زونل کابینہ تشکیل دی گئی جس میں زونل صدر سنگت ظہور بلوچ، سینئر نائب صدر بلاول بلوچ، جونیئر نائب صدر کامریڈ رژن بلوچ، جنرل سیکریٹری سنگت جلال جورک، سینئر جْوائنٹ سیکریٹری سنگت حاجی عثمان بلوچ، جونیئر جوائنٹ میر وائس بلوچ منتخب ہوئے جب کہ کامریڈ گل زمین بلوچ بطور پریس سیکریٹری منتخب ہوئے۔ مرکزی چیٸرمین نے نو منتتخب ساتھیوں سے حلف لیا۔ آخر میں نومنتخب زونل صدر اور مہمان خاص نے تقریر کرتے ہوئے اجلاس برخاست کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.