بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید کرتے ہیں بساک طلبہ حقوق کی پاسبانی کیساتھ علمی و سیاسی فضاء کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔ بی ایس او

مرکزی ترجمان بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کو کامیاب کونسل سیشن کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہیکہ بساک طلبہ حقوق کی پاسبانی کے ساتھ علمی و سیاسی فضاء کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

مرکزی ترجمان نے پریس ریلیز میں کہا ہیکہ اس وقت طلبہ کو بیشمار مسائل کا سامنا ہے اور آئے روز طلباء کے چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مسائل کے حل کیلئے ضروری اور اہم اقدام طلباء کا آپس میں اتحاد ہے۔ اتحاد اور ہم آہنگی کے بغیر منزل کا حصول شدید مشکل ہے۔

بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بی ایس او طلبہ کو طاقتور اور توانا کرنے کیلئے بساک سمیت تمام طلبہ تنظیموں کو ایک متفقہ ایجنڈا کے اوپر متحد کرکہ مشترکہ جدوجہد کیلئے کوشاں ہے اسی نسبت بساک کی نو منتخب کابینہ سے امید ظاہر کی جاتی ہیکہ وہ طلباء کو یکجا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.