بی ایس او کے وفد کی لسبیلہ لٹریچر فیسٹیول کے آرگناٸزرز سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

بی ایس او حب زون کے آرگناٸزر لالا ماجد کی سربراہی میں سنگت فرید مینگل, کامریڈ سازین بلوچ، سمیر آسکانی، عالم فراز، اور غلام رسول آزاد سمیت دیگر ساتھیوں نے لسبیلہ لٹریچر فیسٹیول کے چیف آرگناٸزر ظہیر ظرف اور کامریڈ بشیر احمد مینگل سے ملاقات کی۔ ظہیر ظرف نے بی ایس او کے وفد کو لسبیلہ لٹریچر فیسٹیول کے تھیم اور مقاصد سے آگاہ کیا۔

بی ایس او کے سینیٸر ساتھی لالا ماجد نے آرگناٸزرز کی حوصلہ افزاٸی کرتے ہوٸے کہا کہ لسبیلہ میں ایسے علمی و ادبی پروگرامز کی اشد ضرورت ہے اور اس انقلابی کام کے آغاز کا سحرا جناب ظہیر ظرف اور اس کے ساتھیوں کو جاتا ہے۔ لسبیلہ میں ادبی ماحول کے فقدان میں بھی ایسی کاوشیں کرکے اس طرح کے کام سر انجام دینا یقیناً بہت مشکل کام ہے مگر لسبیلہ لٹریچر فیسٹیول کے آرگناٸزرز نے تمام تر چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوٸے اسے منعقد کرنے تحیہ کر لیا ہے جو انتہاٸی حوصلہ مند اور قابل رشک عمل ہے۔

بی ایس او لسبیلہ لٹریچر فیسٹیول کے ساتھیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے اور اس معاملے میں ان کے ساتھ مل کر اس ایونٹ کو کامیاب کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ ایسے ایونٹس سماج کے جمود کو توڑنے اور انہیں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ بی ایس او حب زون کے ساتھی خود کو اس ایونٹ کا حصہ سمجھتے ہیں اور دن رات محنت کرکے لسبیلہ لٹریچر فیسٹیول کے آرگناٸزرز کے ساتھ مل کر اس پروگرام کو کامیاب کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.