بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ کی جانب سے” انگریز سامراج کی آمد، بلوچستان پر قبضہ اور تقیسم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی” پر ایک اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حکمت کمبر نے لیڈ آف دی جبکہ سرکل کی کاروائی زرناز بلوچ نے چلائی۔

رپورٹ: بی ایس او شال زون، جامعہ بلوچستان یونٹ

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ کی جانب سے آج 2 اپریل کو “انگریز سامراج کی آمد، بلوچستان پر قبضہ اور تقسیم کرو اور حکومت کرو پالیسی” کے موضوع پر ایک بہترین اسٹڈی سرکل رکھ کر کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

بی ایس او کے اراکین اور ساتھیوں کی تعلیم و تربیت اور کیڈرسازی مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے پے در پے سرکل لگانے میں کامیابیاں سمیٹی جا رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے بی ایس او کے ساتھیوں میں علم و شعور اور تربیت کا پیمانہ تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کہ ایک خوش آئند امر ہے۔

آج کے مذکورہ موضوع پر مختلف ساتھیوں نے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے شاندار کنٹریبوشن دی۔ مزید برآں، سوالات و جوابات کے لئے بھی ایک سیشن مختص رکھا۔ جس میں مختلف دوستوں کی جانب سے سوالات پوچھے جن کے جوابات سینئر ساتھیوں نے بہترین انداز سے دیئے۔

بحث کو سمیٹتے ہوئے سیاسی و فکری اور نظریاتی تعلیم و شعور اور تربیت کے انقلابی عمل کو جاری رکھنے کا عہد و پیمان کیا گیا اور ساتھیوں کو مطالعہ اور اپنی سیاسی ڈیوپلپمنٹ پر خصوصی زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.