تربت پبلک لائبریری کی بندش تعلیم دشمنی ہے

مہران عطاء

لائبریری نہ صرف طلباء بلکہ ہر علم دوست انسان کہ لئے اہمیت کا حامل ھے۔
تربت پبلک لائبریری جو تربت یونیورسٹی شعبہ قانون کے احاطے کے ساتھ ہے مہینوں سے متواتر بند ہے۔ بند ہونے کی وجہ سے طالب علموں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
لائبریری بندش حصول علم کی راستے میں رکاوٹ کے مترادف ہے۔

ضلع کیچ کی آبادی 10 لاکھ کے قریب ہے، اس میں ایک بڑی تعداد میں نوجوان طلباء پر مشتمل ہے۔ یہ اس وقت ایک بڑی تعلیمی سہولت سے محروم ہے۔ طالب علموں کی سیلف اسٹڈی ، تیاری اور ریسرچ ورک سمیت کئی تعلیمی سرگرمیاں ڈسٹرب ہیں ۔
اہل کیچ کے لیے مجموعی طور پر پبلک لائبریری کی بندش بہت بڑی نقصان ہے۔ لہذا وقت کی ضرورت ہے کہ جلد از جلد تربت پبلک لائبریری کو فعال کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.