بی ایس او میری ماں

سہیل نصیر آبادی

ماں سے رشتہ اس قدر گہرا ہوتا ہے
اندھیرے میں بھی ہر سو سویرا ہوتا ہے

میری کفالت میں
میری صداقت میں
میری قدامت میں
میری وحدت کا جو قافلہ ہے

کہ سب میں بی ایس او کا سایہ ہے

میری رفاقت میں
میری عادت میں
میری سیاست میں
میری عدالت کا یہ فیصلہ ہے
کہ سب میں بی ایس او کا سایہ ہے

گھٹا ٹوپ تاریکیوں سے روشن سویرا تک کا سفر
زوال پذیری سے جہالت سے چھٹکارے تک کا سفر
بیگانگی سے جانکاری تک کا سفر
بے فکری سے قومی افکار تک کا سفر

میری شجاعت کا یہی حوصلہ ہے

کہ سب میں بی ایس او کا سایہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.