بی ایس او خضدار زون کا جنرل باڈی اجلاس، وہید انجم زونل صدر ، سراج بلوچ زونل جنرل سیکریٹری منتخب ہوٸے۔

رپورٹ پریس سیکریٹری خضدار زون

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن خضدار زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری اورنگزیب بلوچ اور اعزازی مہمان سینٹرل کمیٹی کے ممبر شمس بلوچ تھے۔ اجلاس کی صدارت عمران بلوچ نے کی جب کہ کاررواٸی وہید انجم نے چلاٸی۔

اجلاس میں عالمی و علاقاٸی صورتحال پر بات کرتے ہوٸے ساتھیوں نے کہا کہ اس وقت سرمایہ دارانہ نظام اندرونی تضادات کے گھن چکر میں مبتلا ہو چکا ہے اور ہر سرمایہ دار ملک دوسرے کی طرف لپکنے کی کوشش میں ہے۔ استعمار چین کو اگر تاٸیوان پر قبضے کی جلدی ہے تو اسی چین کو ھندوستان سے بھی شدید مسٸلہ ہے۔ اگر امریکہ کو روس سے مسٸلہ ہے تو اسی امریکہ کو چین بھی کھٹکتا ہے، یعنی کہ سرمایہ دارانہ نظام ایک ایسے نہج پر پہنچ چکا ہے جہاں اس کے پاس انسانیت کو دینے کےلیے فقط جنگیں، بھوک، بے گھری، بد امنی اور بد حالیاں ہیں۔ ایسے زوال پذیر نظام سے مزید امیدیں قاٸم رکھنا بے وقوفی اور احمقی ہوگی جب کہ محکوم و مظلوم اقوام کےلیے ایسے نظام سے کوٸی بھی امید خود کو دھوکہ دہی کے مترادف ہوگا۔ علاقاٸی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوٸے ساتھیوں نے کہا کہ بلوچ چاہے افغانستان میں ہو یا پھر ایران میں یا پھر یہاں کہیں بھی محفوظ نہیں۔ اساتذہ، سیاسی کارکن، وکلا، طلبا سب پہلے سے نشانے پر تھے مگر اب یہ ظلم و بربریت مزید جارحانہ شکل اختیار کر چکا ہے اب تو پانچ دس سال کے بچوں اور بوڑھی خواتین کو بھی گولیوں سے بھونا جا رہا ہے۔ بلوچ اس وقتق شدید ظلم و بربریت کا شکار ہے اور اسے اس حالت سے نکلنے اور نجات پانے کےلیے درست سیاسی نظریات اور محکوموں کی نجات و فکر و فلسفے اور ڈگر پر آگے بڑھنا ہوگا۔ پچھلے دنوں ایک بلوچ عورت کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا اس کے اگلے دن گھر پر دھاوا بول کر خواتین و بچوں کو زدوکوب کیا گیا اور دس سالہ رامز کو شہید کیا گیا، پرسوں شال میں ایک گھر پر دھاوا بول کو نوجوان طالبعلم نوید بلوچ کو لاپتہ کردیا گیا، آج بھی ھوشاب میں قتل کیے جانے والے دو بچوں کی لاشیں کوٸٹہ میں انصاف کی منتظر ہیں۔ ایسے حالات میں ہمیں درست سمت میں چلتے رہنے اور مزاحمتی سفر کو جاری رکھنے کی کاوشیں مزید تیز کرنی ہونگی۔

جنرل باڈی اجلاس کے آخری ایجنڈے میں زونل کابینہ کی تشکیل اتفاق رائے سے منتخب کی گئی جس کے مطابق زونل صدر وہید انجم، سینئر نائب صدر نیک جان بلوچ ،جونیئر نائب صدر منان بلوچ، جنرل سیکریٹری سنگت سراج بلوچ، سینیئر جوائنٹ سیکٹری سنگت صدام بلوچ ، جونیئر جوائنٹ سیکٹری ریاز عالم بلوچ، پریس سیکٹری سنگت آصف بلوچ منتخب ہوٸے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.